اَلْعَتْلُ: کسی چیز کو اس جگہ سے پکڑنا جہاں اس کے سارے سرے جمع ہوتے ہوں اور اسے بزور گھسیٹنا جس طرح کہ اونٹ کی مہار پکڑ کی اسے نہایت بے دردی کے ساتھ کھینچا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (فَاعۡتِلُوۡہُ اِلٰی سَوَآءِ الۡجَحِیۡمِ) (۴۴:۴۷) اور اسے کھینچ کر دوزخ کے اندر لے جاؤ۔ اَلْعْتُلُ: بسیار خور اور مال کو روک کر رکھنے والا۔ جو کسی چیز کو نہایت بے دردی سے گھسیٹتا ہو (سخت گیر) قرآن پاک میں ہے: (عُتُلٍّۭ بَعۡدَ ذٰلِکَ زَنِیۡمٍ ) (۶۸:۱۳) سخت گیر اور اس کے علاوہ بدذات بھی۔
Words | Surah_No | Verse_No |
عُتُلٍّۢ | سورة القلم(68) | 13 |
فَاعْتِلُوْهُ | سورة الدخان(44) | 47 |