Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْحَضُّ: (ن) کے معنیٰ حَثٌّ کی طرح کسی کام پر ابھارنے اور برانگیختہ کرنے کے ہیں۔ مگر حَثٌّ کا لفظ سواری وغیرہ کو تیز چلانے کے لئے آتا ہے۔ اور حَضٌّ کا لفظ سواری ہاہکنے کے علاوہ دوسرے کاموں پر برانگیختہ کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے اور اصل میں حَضٌّ کے معنیٰ جانور کو الحضیض یعنی نشیب زمین کی طرف ہانکنے کے ہیں (پھر ابھارنے کے معنیٰ میں استعمال ہونے لگا ہے) قرآن پاک میں ہے: (وَ لَا یَحُضُّ عَلٰی طَعَامِ الۡمِسۡکِیۡنِ ؕ) (۴۹:۳۴) (۱۰۷:۳) (1) اور نہ فقیر کے کھانا کھلانے پر آمادہ کرتا تھا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَحٰۗـضُّوْنَ سورة الفجر(89) 18
يَحُضُّ سورة الحاقة(69) 34
يَحُضُّ سورة الماعون(107) 3