اَلرَّتْلُ: کسی چیز کا حسن تناسب کے ساتھ منتظم اور مرتب ہونا۔ رَجُلٌ رَتْلُ الْاَسْنَانِ آدمی جس کے دانت آبدار او رحسن ترتیب کے ساتھ ہوں اور تَرتِیل کے معنی سہولت اور حُس تناسب کے ساتھ کسی کلمہ کو ادا کرنے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ رَتِّلِ الۡقُرۡاٰنَ تَرۡتِیۡلًا ) (۷۳:۴) اور تم قران پاک کو خوب حسن ترتیب کے ساتھ پڑھا کرو۔ (وَ رَتَّلۡنٰہُ تَرۡتِیۡلًا ) (۲۵:۳۲) اور ہم نے اسے نہایت عمدہ ترتیب اور تناسب کے ساتھ اتارا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
تَرْتِيْلًا | سورة الفرقان(25) | 32 |
تَرْتِيْلًا | سورة المزمل(73) | 4 |
وَرَتَّلْنٰهُ | سورة الفرقان(25) | 32 |
وَرَتِّلِ | سورة المزمل(73) | 4 |