Blog
Books
Search Quran
Lughaat

غَسَقُ اللَّیْلِ کے معنی (ابتدائے) شب کی سخت تاریکی کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے۔ (اِلٰی غَسَقِ الَّیۡلِ ) (۱۷:۷۸) رات کی تاریکی تک۔ اَلْغَاسِقُ: تاریک رات۔(1) قرآن پاک میں ہے۔ (وَ مِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ) (۱۱۳:۳) اور شب تاریک کی برائی سے جب اس کی تاریکی چھا جائے۔ اور اس سے مراد رات کے وقت پیش آنے والی مصیبت یا حادثہ کے ہیں۔ جیسے طَارِقٌ (رات کے وقت آنے والا) بعض نے کہا ہے کہ(2) غَاسِقٌ چاند کو کہتے ہیں جب کہ وہ گھن لگ کر سیاہ ہوجائے۔ اَلْغسَّاقُ: دوزخیوں کے جسموں سے بہنے والا لہو یا پیپ۔ قرآن پاک میں ہے۔ (اِلَّا حَمِیۡمًا وَّ غَسَّاقًا) (۷۸:۲۵) مگر گرم پانی اور بہتی پیپ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
غَاسِقٍ سورة الفلق(113) 3
غَسَقِ سورة بنی اسراءیل(17) 78
وَّغَسَّاقًا سورة النبأ(78) 25
وَّغَسَّاقٌ سورة ص(38) 57