آیت کریمہ: (وَ اِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡ ) (۸۲:۴) میں بُعْثِرَتْ کے معنی قبروں کی مٹی کو الٹ پلٹ کرنے اور مردوں کو اٹھانے کے ہیں۔ جن علماء کے نزدیک رباعی اور خماسی دو ثلاثی مادوں سے مل کر بنتے ہیں ان کے خیال میں ’’بُعْشِرَ‘‘ بُعِثَ اور اُثِیْرَ سے مل کر بنا ہے، جیساکہ تَھَلَّلَ وَبَسْمَلَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اﷲ اور بِسْمِ اﷲ سے بنے ہیں۔ اور اس میں کچھ بُعد نہیں ہے کیونکہ اَلْبَعْثَرَۃ میں ان دونوں فعلوں کے معنی موجود ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
بُعْثِرَ | سورة العاديات(100) | 9 |
بُعْثِرَتْ | سورة الإنفطار(82) | 4 |