Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْقَرْحُ: (بفتح القاف) کسی خارجی اثر سے ہونے والے زخم کو قَرْح کہا جاتا ہے اور اندرونی طور پر ہونے والے زخم (جیسے پھنسی وغیرہ کا زخم) کو قَرْحٌ۔ قَرَحْتُہٗ (ف) کے معنی زخمی کرنے کے ہیں۔ مگر کبھی لازم بھی آتا ہے جیسے قَرحُ قَلْبُہٗ: (اس کا دل زخمی ہوگیا) وَاَقْرَحْتُہٗ: اسے زخمی کیا وَقَرِحَ (س) زخمی ہوجانا۔ کبھی قَرْحٌ کا لفظ زخم اور قُرْحٌ اس درد و الم پر بولا جاتا ہے جو زخم کی وجہ سے ہو قرآن پاک میں ہے: (مِنۡۢ بَعۡدِ مَاۤ اَصَابَہُمُ الۡقَرۡحُ ) (۳:۱۷۲) باوجود زخم کھانے کے۔ (اِنۡ یَّمۡسَسۡکُمۡ قَرۡحٌ فَقَدۡ مَسَّ الۡقَوۡمَ قَرۡحٌ مِّثۡلُہٗ ) (۳:۴۰) اگر تمہیں زخم (شکست) لگا ہے تو ان لوگوں کو بھی ایسا زخم لگ چکا ہے۔ ایک قرأت میں قُرْحٌ بضمہ قاف ہے۔ اَلْقَرْحَانُ: وہ شخص جو کبھی چیچک وطاعون، جدری وغیرہ بیماری میں مبتلا نہ ہوا ہو۔ فَرَسٌ قَارِحٌ: گھوڑا جس کے ناب (دانت) جو سب دانتوں سے آخر میں نکلتے ہیں ظاہر ہوگئے ہوں مونث قَارِحَۃٌ اَقْرَحُ: گھوڑا جس کی پیشانی میں سفید نشان ہو۔ رَوْضَۃٌ قَرْحَائُ: سبزہ زار جس کے وسط میں سفید پھول ہو گویا وہ اَقْرَحُ: گھوڑے کے مشابہ ہے اِقْتَرَحْتُ الْجْمَلَ: کسی اونٹ پر پہلے پہل سواری کرنا اِقْتَرَحْتُ کَذَا عَلٰی فُلَانٍ کسی کے سامنے پہلی مرتبہ کسی رائے کا اظہار کرنا۔ اِقْتَرَحْتُ بِئْرًا: میں نے کنوئیں سے خالص پانی نکالا اَرْضٌ قَرَاحٌ اور سرزمین جس میں نہ گھاس ہو اور نہ پانی۔ اَلْقَرِیْحَۃُ: پہلا پانی جو کنوئیں سے نکالا جاتا ہے اور اسی سے قَرِیْحَۃُ الْاِنْسَانَ مستعار ہے جس کے معنی انسان کی طبیعت کے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْقَرْحُ سورة آل عمران(3) 172
قَرْحٌ سورة آل عمران(3) 140
قَرْحٌ سورة آل عمران(3) 140