3 6 ۔ 1 بعض کہتے ہیں کہ یہ جہنم میں کوئی درخت ہے بعض کہتے ہیں کہ زقوم ہی کو غسلین کہا گیا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ جہنمیوں کی پیپ یا ان کے جسموں سے نکلنے والا خون اور بدبودار ہوگا۔ اللہ ہمیں اس سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔
ولا طعام الامن غسلین :” غسلین “” غسل یعسل “ (ض) سے ” فعلین “ کا وزن ہے، زخم یا کوئی گندی چیز دھونے سے نکلنے والا پانی، ابن عباس (رض) عنہمانے فرمایا :” اس سے مراد جہنمیوں کے زخموں سے نکلنے والا لہو اور پیپ ہے۔ “ (طبری بسند حسن)
وَّلَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِيْنٍ ٣٦ ۙ- غسل - غَسَلْتُ الشیء غَسْلًا : أَسَلْتُ عليه الماءَ فأَزَلْتُ دَرَنَهُ ، والْغَسْلُ الاسم، والْغِسْلُ : ما يُغْسَلُ به . قال تعالی: فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ ... الآية [ المائدة 6] ، والِاغْتِسَالُ : غَسْلُ البدنِ ، قال : حَتَّى تَغْتَسِلُوا[ النساء 43] ، والمُغْتَسَلُ : الموضعُ الذي يُغْتَسَلُ منه، والماء الذي يُغْتَسَلُ به، قال : هذا مُغْتَسَلٌ بارِدٌ وَشَرابٌ [ ص 42] . والْغِسْلِينُ : غُسَالَةُ أبدانِ الكفّار في النار قال تعالی: وَلا طَعامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ [ الحاقة 36] .- غ س ل ) غسلت الشئی غسلا کے معنی کسی چیز پر پانی بہا کر اسے میل کچیل سے پاک کرنے کے ہیں اسی سے غسل اسم ہے اور غسل وہ چہرہ ہے جس کے ساتھ کپڑے کو دھو یا یا نہا یا جاتا ہے ( جیسے صابن وغیرہ ) قرآن میں ہے : ۔ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ ... الآية [ المائدة 6] تو چہرے اور ہاتھ دھولیا کرو ۔ الاغتسال ( افتعال ) کے معنی نہا کے اور تمام بدن کو دھونے کے ہیں قرآن میں ہے : ۔ حَتَّى تَغْتَسِلُوا[ النساء 43] جب تک کہ غسل نہ کرلو ۔ المغتسل نہانے کی جگہ یا نہانے کا پانی قرآن میں ہے : ۔ هذا مُغْتَسَلٌ بارِدٌ وَشَرابٌ [ ص 42] یہ چشمہ نہانے کو ٹھنڈا اور پینے شیریں ۔ الغسلین کے معنی دو زخیوں کے اجسام کا غسالہ ( پیپ ) کے ہیں قرآن میں ہے : ۔ وَلا طَعامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ [ الحاقة 36] اور نہ پیپ کے سوا ان کے لئے کھانا ہے ۔
7: ’’غِسلین‘‘ اصل میں تو اُس پانی کو کہتے ہیں جو زخموں کو دھوتے وقت زخموں سے گرتا ہے، بعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ یہ جہنمیوں کی کوئی عذا جو اُس زخموں کے پانی کے مشابہ ہوگی، واللہ سبحانہ اعلم۔