सब तारीफ़ अल्लाह के लिए है जो सारे जहान का मालिक है।
سب تعریف اﷲ تعالیٰ کے لیے ہے جو سارے جہانوں کاپالنے والاہے
شکر کا سزاوارِ حقیقی اللہ ہے ، کائنات کا رب
ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لیے جو سب جہانوں کا پروردگار ہے ۔
تعریف اللہ ہی کے لیے ہے 2 جو تمام کائنات کا رب 3 ہے
تمام تعریفیں اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ( خاص ) ہیں ( جو ) تمام جہانوں کا ربّ ( ہے )
تمام تعریفیں اللہ كی ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ( ٢ )
ہرطرح کی تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو رب ہے سب جہانوں کا
سب خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کا
سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے