Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर जब वह उनको नजात दे देता है तो वे फ़ौरन ही ज़मीन में नाहक़ सरकशी करने लगते हैं, ऐ लोगो! तुम्हारी सरकशी तुम्हारे अपने ही ख़िलाफ़ है, दुनिया की ज़िंदगी का नफ़ा उठा लो फिर तुमको हमारी तरफ़ लौट कर आना है फिर हम तुमको बता देंगे जो कुछ तुम कर रहे थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھراس نے جب انہیں نجات دے دی تب فوراًوہ زمین میں ناحق سرکشی کرتے ہیں۔ اے لوگو! یقیناتمہاری سرکشی تمہارے اپنے ہی خلاف ہے دنیا کی زندگی کا فائدہ اٹھا لو پھرہماری طرف ہی تمہیں لوٹ کرآناہے توہم تمہیں بتادیں گے جوتم عمل کیا کرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

تو جب وہ ان کو نجات دے دیتا ہے ، وہ نجات پاتے ہی زمین میں ، بلا کسی حق کے ، سرکشی کرنے لگتے ہیں ۔ لوگو! تمہاری سرکشی کا وبال تمہارے ہی اوپر آنے والا ہے ۔ چند دن دنیا کی زندگی کا نفع اٹھالو ، پھر تمہاری واپسی ہماری ہی طرف ہے ، پھر ہم تمہیں تمہاری کرتوتوں سے آگاہ کریں گے ۔

By Hussain Najfi

اور جب اللہ انہیں نجات دے دیتا ہے تو ( اپنا سب عہد و پیمان بھول کر ) زمین میں ناحق بغاوت اور سرکشی کرنے لگتے ہیں اے لوگو! تمہاری اس بغاوت کا وِزر و وبال تو خود تمہاری ہی جانوں پر پڑ رہا ہے یہ ( چند روزہ ) زندگی کے مزے ہیں ( سو لوٹ لو ) پھر تمہاری بازگشت ہماری ہی طرف ہے اس وقت ہم تمہیں بتائیں گے کہ تم کیا کرتے رہے ہو؟

By Moudoodi

مگر جب وہ ان کو بچا لیتا ہے تو پھر وہی لوگ حق سے منحرف ہو کر زمین میں بغاوت کرنے لگتے ہیں ۔ لوگو ، تمہاری یہ بغاوت الٹی تمہارے ہی خلاف پڑ رہی ہے ۔ دنیا کے چند روزہ مزے ہیں ﴿لوٹ لو﴾ ، پھر ہماری طرف تمہیں پلٹ کر آنا ہے ، اس وقت ہم تمہیں بتا دیں گے کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو ۔

By Mufti Naeem

پس جب اﷲ ( تعالیٰ ) انہیں ( اس مصیبت سے ) نجات عطا فرمادیتے ہیں تو وہ اسی وقت زمین میں ناحق سرکشی کرنے لگتے ہیں ۔ اے لوگو! تمہاری سرکشی ( کا وبال ) تمہاری ہی جانوں پر ہے ۔ دنیوی زندگی کا فائدہ ( چند روزہ ہے ) پھر تمہارا لوٹنا ہماری ہی طرف ہے سو ہم تمہیں بتا دیں گے جو تم کرتے تھے

By Mufti Taqi Usmani

لیکن جب اللہ ان کو نجات دے دیتا ہے تو زیادہ دیر نہیں گذرتی کہ وہ زمین میں ناحق سرکشی کرنے لگتے ہیں ۔ ارے لوگو ! تمہاری یہ سرکشی درحقیقت خود تمہارے اپنے خلاف پڑتی ہے ۔ اب تو دنیوی زندگی کے مزے اڑا لو ، آخر کو ہمارے پاس ہی تمہیں لوٹ کر آنا ہے ۔ اس وقت ہم تمہیں بتائیں گے کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو ۔

By Noor ul Amin

پھرجب اللہ نے انہیں بچالیاتوفوراََحق سے منہ پھیر کر زمین میں بغاوت کرنے لگتے ہیں لوگو!تمہاری بغاوت ( کاوبال ) تمہی پر پڑے گا دنیا کی زندگی کے مزے لوٹ لو پھر تمہیں ہمارے پاس ہی آنا ہے اور ہم تمہیں بتا دیں گے کہ تم کیا کرتے تھے

By Kanzul Eman

پھر اللہ جب انہیں بچا لیتا ہے جبھی وہ زمین میں ناحق زیادتی کرنے لگتے ہیں ( ف۵٦ ) اے لوگو! تمہاری زیادتی تمہارے ہی جانوں کا وبال ہے دنیا کے جیتے جی برت لو ( فائد اٹھالو ) ، پھر تمہیں ہماری طرف پھرنا ہے اس وقت ہم تمہیں جتادیں گے جو تمہارے کوتک تھے ( ف۵۷ )

By Tahir ul Qadri

پھر جب اللہ نے انہیں نجات دے دی تو وہ فوراً ہی ملک میں ( حسبِ سابق ) ناحق سرکشی کرنے لگتے ہیں ۔ اے ( اللہ سے بغاوت کرنے والے ) لوگو! بس تمہاری سرکشی و بغاوت ( کا نقصان ) تمہاری ہی جانوں پر ہے ۔ دنیا کی زندگی کا کچھ فائدہ ( اٹھالو ) ، بالآخر تمہیں ہماری ہی طرف پلٹنا ہے ، اُس وقت ہم تمہیں ان اَعمال سے خوب آگاہ کر دیں گے جو تم کرتے رہے تھے