उस वक़्त हर शख़्स अपने उस अमल से दो-चार होगा जो उसने किया था और लोग अपने हक़ीक़ी मालिक अल्लाह की तरफ़ लौटाए जाएंगे और जो झूठ उन्होंने घड़े थे वे सब उनसे जाते रहेंगे।
وہاں ہرنفس جانچ لے گا جواس نے آگے بھیجااور وہ اﷲ تعالیٰ کی طرف لوٹائے جائیں گے (جو)ان کاحقیقی مالک ہے اور ان سے گم ہوجائے گا جو جھوٹ وہ گھڑاکرتے تھے۔
اس وقت ہر شخص اپنے اس عمل سے دوچار ہوگا ، جو اس نے کیا ہوگا اور لوگ اللہ ، اپنے مولائے حقیقی کے حضور پیش ہوں گے اور افتراء کرکے انہوں نے جو معبود بنائے تھے ، وہ سب ہوا ہوجائیں گے ۔
اس موقع پر ہر شخص اسے جانچ لے گا جو کچھ اس نے آگے بھیجا ہے ( کہ اس کا نتیجہ کیا ہے؟ ) اور سب اللہ کی بارگاہ میں لوٹائے جائیں گے جو ان کا حقیقی مالک ہے اور جو ( شریک ) انہوں نے گھڑ رکھے تھے وہ سب غائب ہو جائیں گے ( اور ان کے کچھ کام نہ آئیں گے )
اس وقت ہر شخص اپنے کیے کا مزا چکھ لے گا ، سب اپنے حقیقی مالک کی طرف پھیر دیے جائیں گے اور وہ سارے جھوٹ جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے گم ہو جائیں گے ۔ ؏ ۳
اس موقع پر ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اعمال جانچ لے گا اور وہ لوگ اپنے مالک حقیقی کی طرف لوٹائے جائیں گے اور جو کچھ جھوٹ باندھ رکھا تھا وہ سب ان سے غائب ہو جائے گا ۔
ہر شخص نے ماضی میں جو کچھ کیا ہوگا ، اس موقع پر وہ خود اس کو پرکھ لے گا ( ١٧ ) اور سب کو اللہ کی طرف لوٹا دیا جائے گا جو ان کا مالک حقیقی ہے ، اور جو جھوٹ انہوں نے تراش رکھے تھے ، ان کا کوئی سراغ انہیں نہیں ملے گا ۔
اس وقت ہرشخص اپنے اعمال کو ، جو آگے بھیجے ہوں گے جانچ لے گا اور وہ اللہ کی طرف لوٹائے جائیں گےجو ان کاحقیقی مالک ہے اور جو کچھ جھوٹ وہ باندھاکرتے تھے سب انہیں بھول جائیں گے
یہاں ہر جان جانچ لے گی جو آگے بھیجا ( ف۷٤ ) اور اللہ کی طرف پھیرے جائیں گے جو ان کا سچا مولیٰ ہے اور ان کی ساری بناوٹیں ( ف۷۵ ) ان سے گم ہوجائیں گی ( ف۷٦ )
اس ( دہشت ناک ) مقام پر ہر شخص ان ( اعمال کی حقیقت ) کو جانچ لے گا جو اس نے آگے بھیجے تھے اور وہ اللہ کی جانب لوٹائے جائیں گے جو ان کا مالکِ حقیقی ہے اور ان سے وہ بہتان تراشی جاتی رہے گی جو وہ کیا کرتے تھے