पस अल्लाह हमारे और तुम्हारे दरमियान गवाही के लिए काफ़ी है, हम तुम्हारी इबादत से बिल्कुल बेख़बर थे।
سو ہمارے اور تمہارے درمیان اﷲ تعالیٰ ہی گواہ کافی ہے،بلاشبہ ہم تمہاری عبادت سے یقینابے خبر تھے۔
پس اللہ ہمارے اور تمہارے درمیان گواہی کیلئے کافی ہے ۔ ہم تمہاری عبادت سے بالکل ہی بے خبر رہے ۔
آج ہمارے اور تمہارے درمیان گواہی کیلئے اللہ کافی ہے کہ ہم تمہاری عبادت سے بالکل غافل و بے خبر تھے ۔
ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے کہ ﴿ تم اگر ہماری عبادت کرتے بھی تھے تو ﴾ ہم تمہاری اس عبادت سے بالکل بے خبر تھے ۔ 37
پس اﷲ ( تعالیٰ ) ہمارے تمہارے درمیان گواہ کافی ہے کہ ہمیں تمہاری عبادت کی خبر ہی نہیں تھی ۔
ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ بننے کے لیے کافی ہے ( کہ ) ہم تمہاری عبادت سے بالکل بے خبر تھے ۔ ’’
ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے کہ ہم تمہاری عبادت سے بالکل بے خبرتھے
تو اللہ گواہ کافی ہے ہم میں اور تم میں کہ ہمیں تمہارے پوجنے کی خبر بھی نہ تھی ،
پس ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ ہی گواہ کافی ہے کہ ہم تمہاری پرستش سے ( یقیناً ) بے خبر تھے