और जिस दिन हम उन सब को जमा करेंगे फिर हम शिर्क करने वालों से कहेंगे कि ठहरो तुम भी और तुम्हारे बनाए हुए शरीक भी, फिर हम उनके दरमियान तफ़रीक़ कर देंगे और उनके शरीक कहेंगे कि तुम हमारी इबादत तो नहीं करते थे।
اور جس دن ہم اُن سب کوجمع کریں گے پھرہم ان لوگوں سے کہیں گے جنہوں نے شریک بنائے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی جگہ رہوپھرہم اُن کے درمیان علیحدگی کردیں گے اوراُن کے شریک کہیں گے کہ تم ہماری عبادت تو نہیں کرتے تھے۔
اور ( یاد کرو اس دن کو ) جس دن ہم سب کو اکٹھا کریں گے ، پھر ہم شرک کرنے والوں کو حکم دیں گے کہ تم اور تمہارے شرکاء اپنی جگہ ٹھہرو! پھر ہم ان کے درمیان تفریق کریں گے اور ان کے شریک کہیں گے: تم ہم کو تو نہیں پوجتے تھے؟
جس دن ہم سب کو ( اپنے حضور ) محشور ( اکھٹا ) کریں گے پھر ان لوگوں سے جنہوں نے شرک کیا تھا کہیں گے کہ تم اور جو تمہارے بنائے ہوئے شریک ہیں اپنی جگہ پر ٹھہر جاؤ ۔ پھر ہم ان میں امتیاز پیدا کر دیں گے ( الگ الگ کر دیں گے ) ( اس وقت ) ان کے خود ساختہ شریک کہیں گے کہ ( اے مشرکو ) تم ہماری عبادت تو نہیں کیا کرتے تھے ۔
جس روز ہم ان سب کو ایک ساتھ ﴿اپنی عدالت میں﴾ اکٹھا کریں گے ، پھر ان لوگوں سے جنہوں نے شرک کیا ہے کہیں گے کہ ٹھہر جاؤ تم بھی اور تمہارے بنائے ہوئے شریک بھی ، پھر ہم ان کے درمیان سے اجنبیت کا پردہ ہٹا دیں گے 36 اور ان کے شریک کہیں گے کہ تم ہماری عبادت تو نہیں کرتے تھے ،
اور جس دن ہم ان سب کوجمع کریں گے پھر ہم ان لوگوں سے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شرکاء ( معبودان باطل ) اپنی اپنی جگہ رکے رہو پھر ہم ان میں ( آپس میں ) خوب پھوٹ ڈال دیں گے اور ان کے شرکاء ان سے کہیں گے کہ تم تو ہماری عبادت نہیں کیا کرتے تھے ۔
اور ( یاد رکھو ) وہ دن جب ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے پھر جن لوگوں نے شرک کیا تھا ، ان سے کہیں گے کہ : ‘‘ ذرا اپنی جگہ ٹھہرو ، تم بھی اور وہ بھی جن کو تم نے اللہ کا شریک مانا تھا ۔ ’’ پھر ان کے درمیان ( عابد اور معبود کا ) جو رشتہ تھا ، ہم وہ ختم کردیں گے ، اور ان کے وہ شریک کہیں گے کہ : ‘‘ تم ہماری عبادت تو نہیں کرتے تھے ( ١٦ ) ۔
اور جس دن ہم سب کو اکٹھاکردیں گے پھر جن لوگوں نے شرک کیا تھاانہیں کہیں گے کہ:’’تم اور تمہارے شریک اپنی جگہ ٹھہرے رہو‘‘ پھر ہم انہیں علیحدہ کردیں گے توان کے شریک انہیں کہیں گے کہ:’’تم ہماری بندگی کرتے ہی نہیں تھے‘‘
اور جس دن ہم ان سب کو اٹھائیں گے ( ف۷۱ ) پھر مشرکوں سے فرمائیں گے اپنی جگہ رہو تم اور تمہارے شریک ( ف۷۲ ) تو ہم انہیں مسلمانوں سے جدا کردیں گے اور ان کے شریک ان سے کہیں گے تم ہمیں کب پوجتے تھے ( ف۷۳ )
اورجس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر ہم مشرکوں سے کہیں گے: تم اور تمہارے شریک ( بتانِ باطل ) اپنی اپنی جگہ ٹھہرو ۔ پھر ہم ان کے درمیان پھوٹ ڈال دیں گے ۔ اور ان کے ( اپنے گھڑے ہوئے ) شریک ( ان سے ) کہیں گے کہ تم ہماری عبادت تو نہیں کرتے تھے