और जिन्होंने बुराइयाँ कमाईं तो बुराई का बदला उसके बराबर है और उन पर रुसवाई छाई हुई होगी, कोई उनको अल्लाह से बचाने वाला न होगा, गोया कि उनके चेहरे अंधेरी रात के टुकड़ों से ढाँक दिए गए हैं, यही लोग दोज़ख़ वाले हैं वे उसमें हमेशा रहेंगे।
اورجن لوگوں نے بُرائیاں کمائیں تو بُرائی کا بدلہ اُس جیسا ہوگااور اُن کورسوائی ڈھانپے ہوگی،کوئی اُنہیں اﷲ تعالیٰ سے بچانے والانہ ہو گا،گویااُن کے چہرے سیاہ رات کے ٹکڑوں سے ڈھانپ دیے گئے ہیں۔یہی لوگ آگ والے ہیں ،وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔
اور جنہوں نے بدیاں کمائی ہوں گی تو برائی کا بدلہ اس کے مثل ہے اور ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی ۔ اللہ سے ان کو کوئی بچانے والا نہ ہوگا ۔ گویا ان کے چہرے شب دیجور کے ٹکڑوں سے ڈھانک دیے گئے ہیں ۔ یہی لوگ اہلِ دوزخ ہیں ، یہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے ۔
اور جن لوگوں نے برائیاں کمائیں تو برائی کی سزا بھی ویسی ہی برائی ہے اور ان پر ذلت و خواری چھا جائے گی ان کو اللہ ( کے قانون مکافاتِ عمل ) سے کوئی بچانے والا نہ ہوگا ( ان کے چہرے سیاہ ہوں گے کہ ) گویا ان کے چہروں کو اندھیری رات کے ٹکڑوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے یہی لوگ دوزخی ہیں جو اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔
اور جن لوگوں نے برائیاں کمائیں ان کی برائی جیسی ہے ویسا ہی وہ بدلہ پائیں گے ، 34 ذلّت ان پر مسلّط ہوگی ، کوئی اللہ سے ان کو بچانے والا نہ ہوگا ، ان کے چہروں پر ایسی تاریکی چھائی ہوئی ہوگی 35 جیسے رات کے سیاہ پردے ان پر پڑے ہوئے ہوں ، وہ دوزخ کے مستحق ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔
اور جن لوگوں نے برائیاں کمائی ہیں ( ان کی ) برائی کی سزا برائی کے برابر ملے گی اور ان پر ذلت چھا جائے گی انہیں اﷲ ( تعالیٰ ) سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا گویا کہ اندھیری رات کے ٹکڑوں سے ان کے چہرے ڈھانپ دیے گئے ہیں یہی لوگ دوزخ والے ہیں اس میں ہمیشہ پڑے رہیں گے ۔
رہے وہ لوگ جنہوں نے برائیاں کمائی ہیں تو ( ان کی ) برائی کا بدلہ اسی جیسا برا ہوگا ( ١٥ ) اور ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی ، اللہ ( کے عذاب ) سے انہیں کوئی بچانے والا نہیں ہوگا ۔ ایسا لگے گا جیسے ان کے چہروں پر اندھیری رات کی تہیں چڑھادی گئی ہیں ۔ وہ دوزخ کے باسی ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔
اور جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو اتنا ہی بدلہ ملے گاان پر ذلت چھائی ہوگی کوئی انہیں اللہ سے بچانے والانہ ہوگاان کے چہروں پر ایسی تاریکی چھائی ہو گی جیسے ان پر تاریک رات کے پر دے پڑے ہوئے ہوں یہی لوگ جہنمی ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے
اور جنہوں نے برائیاں کمائیں ( ف٦۸ ) تو برائی کا بدلہ اسی جیسا ( ف٦۹ ) اور ان پر ذلت چڑھے گی ، انہیں اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا ، گویا ان کے چہروں پر اندھیری رات کے ٹکڑے چڑھا دیئے ہیں ( ف۷۰ ) وہی دوزخ والے ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ،
اور جنہوں نے برائیاں کما رکھی ہیں ( ان کے لئے ) برائی کا بدلہ اسی کی مثل ہوگا ، اور ان پر ذلت و رسوائی چھا جائے گی ان کے لئے اللہ ( کے عذاب ) سے کوئی بھی بچانے والا نہیں ہوگا ( یوں لگے گا ) گویا ان کے چہرے اندھیری رات کے ٹکڑوں سے ڈھانپ دیئے گئے ہیں ۔ یہی اہلِ جہنم ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں