Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अगर किसी तकलीफ़ के बाद जो उसको पहुँची थी, उसको हम नेमत से नवाज़ते हैं तो वह कहता है कि सारी मुसीबतें मुझ से दूर हो गईं (और) वह इतराने वाला, अकड़ने वाला बन जाता है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوریقینااگرہم مصیبت کے بعدجواسے پہنچی اسے نعمت کامزہ چکھائیں تویقیناوہ ضرور کہے گاکہ ساری تکلیفیں مجھ سے دورہو گئیں،بے شک وہ یقینابڑاپھولنے والا،بہت فخرکرنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر کسی تکلیف کے بعد ، جو اس کو پہنچی ، اس کو نعمت سے نوازتے ہیں تو کہتا ہے: میری مصیبتیں دفع ہوئیں اور وہ اکڑنے والا اور شیخی بگھارنے والا بن جاتا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اگر ہم کسی سختی و تکلیف کے پہنچنے کے بعد کسی نعمت و راحت کا مزہ چکھائیں تو ( غافل ہوکر ) کہہ اٹھتا ہے کہ میری تمام برائیاں چلی گئیں ( دکھ درد دور ہوگئے ) ۔ بالیقین وہ ( انسان ) بڑا خوش ہونے والا ، بڑا اترانے والا ہے ۔

By Moudoodi

اور اگر اس مصیبت کے بعد جو اس پر آئی تھی ہم اسے نعمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو کہتا ہے میرے تو سارے دِلَدّر پار ہو گئے ، پھر وہ پھولا نہیں سماتا اور اکڑنے لگتا ہے ۔ 10

By Mufti Naeem

اور کسی تکلیف کے بعد جو اسے پہنچے چکا ہوہم اس کسی نعمت کا مزہ چھکاتے ہیں تو ( یوں ) کہنے لگتاہے مجھ سے تکلیفیں دور ہوگئیں ۔ بلا شبہ وہ اترانے شیخی مارنے لگتا ہے سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے صبر اختیار کیا اور اچھے اعمال کرتے رہے یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے مغفرت اور بڑا اجر ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر اسے کوئی تکلیف پہنچنے کے بعد ہم اسے نعمتوں کا مزہ چکھا دیں تو وہ کہتا ہے کہ ساری برائیاں مجھ سے دور ہوگئیں ۔ ( اس وقت ) وہ اترا کر شیخیاں بگھارنے لگتا ہے ۔

By Noor ul Amin

اوراگرکوئی مصیبت آنے کے بعدہم اسے نعمتیں عطاکریں تو کہنے لگتا ہے کہ اب میری تکلیفوں کازمانہ ختم ہوگیا ہے پھروہ اترانے اور فخر کرنے لگتا ہے

By Kanzul Eman

اور اگر ہم اسے نعمت کا مزہ دیں اس مصیبت کے بعد جس اسے پہنچی تو ضرور کہے گا کہ برائیاں مجھ سے دور ہوئیں بیشک وہ خوش ہونے والا بڑائی مارنے والا ہے ( ف۲٤ )

By Tahir ul Qadri

اور اگر ہم اسے ( کوئی ) نعمت چکھاتے ہیں اس تکلیف کے بعد جو اسے پہنچ چکی تھی تو ضرور کہہ اٹھتا ہے کہ مجھ سے ساری تکلیفیں جاتی رہیں ، بیشک وہ بڑا خوش ہونے والا ( اور ) فخر کرنے والا ( بن جاتا ) ہے