Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ये वे लोग हैं जिन्होंने अपने आपको घाटे में डाला और वह सब कुछ उनसे खो गया जो उन्होंने घड़ रखा था।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کوخسارے میں ڈالااور وہ سب کچھ ان سے کھوگیاجووہ جھوٹ گھڑاکرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا اور جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے ، سب ہوا ہوجائیں گے ۔

By Hussain Najfi

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو خسارے میں مبتلا کیا اور وہ ( خلافِ حق ) جو افترا پردازیاں کیا کرتے تھے وہ سب ان سے گم ہوگئیں ۔

By Moudoodi

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو خود گھاٹے میں ڈالا اور وہ سب کچھ ان سے کھویا گیا جو انہوں نے گھڑ رکھا تھا ۔ 26

By Mufti Naeem

یہی وہ لوگ ہیں جو اپنی جانوں کو برباد کر بیٹھے اور جو کچھ انہوںنے جھوٹ گڑھا تھا وہ سب ان سے غائب ہوگیا ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے لیے گھاٹے کا سودا کرلیا تھا ، اور جو معبود انہوں نے گھڑ رکھے تھے ، انہیں ان کا کوئی سراغ نہیں ملے گا ۔

By Noor ul Amin

یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو نقصان پہنچایاوہ سب کچھ ان سے کھوگیا ( یعنی کہ بھول گیا ) جوانہوں نے گھڑرکھاتھا

By Kanzul Eman

وہی ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گھاٹے میں ڈالیں اور ان سے کھوئی گئیں جو باتیں جوڑتے تھے خواہ نخواہ

By Tahir ul Qadri

یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو نقصان پہنچایا اور جو بہتان وہ باندھتے تھے وہ ( سب ) ان سے جاتے رہے