Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उस अल्लाह की तरफ़ कि आसमानों और ज़मीन में जो कुछ है सब उसी का है, और मुनकिरों के लिए एक सख़्त अज़ाब की तबाही है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ وہ ذات ہے کہ جوآسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے سب اُسی کا ہے اور کافروں کے لیے سخت عذاب کی وجہ سے تباہی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اس اللہ کے راستہ کی طرف جو آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے ، سب کا مالک ہے اور کافروں کیلئے ایک عذابِ شدید کی تباہی ہے ۔

By Hussain Najfi

وہ اللہ کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور تباہی و بربادی ہے سخت عذاب کی وجہ سے ان کافروں کیلئے ۔

By Moudoodi

اور زمین اور آسمانوں کی ساری موجودات کا مالک ہے ۔ اور سخت تباہ کن سزا ہے قبولِ حق سے انکار کرنے والوں کے لیے ،

By Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہی ہے جس کے لیے آسمانوں اورزمین میں جو کچھ ہے ( سب کی ) ملکیت ثابت ہے اور کافروں کے لیے عذاب شدید کے ذریعے ہلاکت ہے جو آخرت کی زندگی کے مقابلے میں دنیوی زندگی کو پسند کرتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے پر آنے سے ( دوسروں کو ) روکتے ہیں اور اس میں ٹیڑھاپن تلاش کرتے ہیں ۔ یہی لوگ آخری درجے کی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

وہ اللہ کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے ، اسی کی ملکیت ہے ۔ اور افسوس ہے ان لوگوں پر جو حق کا انکار کرتے ہیں ، کیونکہ انہیں سخت عذاب ہونے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

وہ اللہ جو آسمانوں اور زمین کی تمام چیزوں کامالک ہے اور کافروں کے لئے سخت عذاب ( کی وجہ ) سے تباہی ہے

By Kanzul Eman

اللہ کہ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ( ف۷ ) اور کافروں کی خرابی ہے ایک سخت عذاب سے

By Tahir ul Qadri

وہ اﷲ کہ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے ( سب ) اسی کا ہے ، اور کفّار کے لئے سخت عذاب کے باعث بربادی ہے