इब्राहीम (अलै॰) ने कहा कि अपने रब की रहमत से गुमराहों के सिवा और कौन ना-उम्मीद हो सकता है।
ابراہیم نے کہا : ’’اورگمراہ لوگوں کے سوا اپنے رب کی رحمت سے کون مایوس ہوتا ہے؟‘‘
اس نے کہا کہ اپنے رب کی رحمت سے گمراہوں کے سوا اور کون ناامید ہوسکتا ہے!
ابراہیم ( ع ) نے کہا اپنے پروردگار کی رحمت سے تو گمراہوں کے سوا کون مایوس ہوتا ہے؟
“ ابراہیم نے کہا ” اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں ۔
ابراہیم ( علیہ السلام ) نے فرمایا اور اپنے رب کی رحمت سے گمراہ لوگوں کے علاوہ کون ناامید ہوسکتا ہے؟
ابراہیم نے کہا : اپنے پروردگار کی رحمت سے گمراہوں کے سوا کون ناامید ہوسکتا ہے ؟
ابراہیم نے کہا: ( میں مایوس نہیں کیونکہ ) اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو صرف گمراہ لوگ ہی ہوتے ہیں
کہا اپنے رب کی رحمت سے کون ناامید ہو مگر وہی جو گمراہ ہوئے ، ( ف٦۱ )
ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا: اپنے رب کی رحمت سے گمراہوں کے سوا اور کون مایوس ہو سکتا ہے