Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यहाँ तक कि जब वह दो पर्वतों के बीच पहुँचा तो उसे उन के इस किनारे कुछ लोग मिले, जो ऐसा लगाता नहीं था कि कोई बात समझ पाते हों

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

حتیٰ کہ جب وہ دوپہاڑوں کے درمیان میں پہنچاتواس نے ان دونوں سے اُس طرف ایک قوم دیکھی جوقریب نہیں تھے کہ وہ کوئی بات سمجھیں۔

By Amin Ahsan Islahi

یہاں تک کہ دو پہاڑوں کے درمیان کے درے تک جا پہنچا ۔ ان دونوں پہاڑوں کے ورے اس کو ایسے لوگ ملے ، جو کوئی بات سمجھ نہیں پاتے تھے ۔

By Hussain Najfi

پھر ( ایک اور مہم کی ) تیاری کی ۔ یہاں تک کہ ( جب چلتے چلتے ) وہ ( دو پہاڑوں کی ) دیواروں کے درمیان میں پہنچا تو ان کے ادھر ایک ایسی قوم کو پایا ۔ جو ( ان کی ) کوئی بات نہیں سمجھتی تھی ۔

By Moudoodi

یہاں تک کہ جب دو پہاڑوں کے درمیان پہنچا 67 تو اسے ان کے پاس ایک قوم ملی جو مشکل ہی سے کوئی بات سجھتی تھی ۔ 68

By Mufti Naeem

یہاں تک کہ جب وہ دو پہاڑوں کے درمیان ( واقع ایک جگہ پر ) پہنچا تو اس نے ان ( پہاڑوں ) کے پیچھے ( ایک ایسی ) قوم کو پایا کو جو ( ان کی کوئی ) بات سمجھنے کے قریب بھی نہ تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہاں تک کہ جب وہ دو پہاڑوں کے درمیان پہنچے تو انہیں ان پہاڑوں سے پہلے کچھ لوگ ملے جن کے بارے میں ایسا لگتا تھا کہ وہ کوئی بات نہیں سمجھتے ۔ ( ٤٧ )

By Noor ul Amin

یہاں تک کہ جب وہ دوبلندپہاڑوں کے درمیان پہنچاتوان کے اندرونی جانب ایسے لوگوں کو پایاجوکوئی بات بھی نہیں سمجھتے تھے

By Kanzul Eman

یہاں تک کہ جب دو پہاڑوں کے بیچ پہنچا ان سے ادھر کچھ ایسے لوگ پائے کہ کوئی بات سمجھتے معلوم نہ ہوتے تھے ( ف۱۹۸ )

By Tahir ul Qadri

یہاں تک کہ وہ ( ایک مقام پر ) دو پہاڑوں کے درمیان جا پہنچا اس نے ان پہاڑوں کے پیچھے ایک ایسی قوم کو آباد پایا جو ( کسی کی ) بات نہیں سمجھ سکتے تھے