Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो अल्लाह के अहद को उसके बांधने के बाद तोड़ते हैं, और उस चीज़ को तोड़ते हैं जिसको अल्लाह ने जोड़ने का हुक्म दिया है और ज़मीन में बिगाड़ पैदा करते हैं, यही लोग नुक़सान उठाने वाले हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ جواﷲ تعالیٰ کے عہدکوپختہ کرنے کے بعدتوڑدیتے ہیں اوروہ اُسے کاٹ دیتے ہیں جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیاکہ اُسے ملایاجائے اورزمین میں فساد کرتے ہیں،یہی لوگ خسارہ اُٹھانے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

جو اللہ کے عہد کو اس کے باندھنے کے بعد توڑتے ہیں اور جس چیز کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے ، اس کو کاٹتے ہیں اور زمین میں فساد مچاتے ہیں ، یہی لوگ ہیں جو نامراد ہونے والے ہیں ۔

By Hussain Najfi

جو خدا سے مستحکم عہد و پیمان کرنے کے بعد اسے توڑ دیتے ہیں اور جس ( رشتہ ) کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے وہ اسے توڑتے ہیں ۔ اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ( دراصل ) یہی لوگ ہیں جو نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

By Moudoodi

اللہ کے عہد کو مضبوط باندھ لینے کے بعد توڑ دیتے ہیں ، 31 اللہ نے جسے جوڑنے کا حکم دیا ہے اسے کاٹتے ہیں ، 32 اور زمین میں فساد برپا کرتے ہیں ۔ 33 حقیقت میں یہ لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

By Mufti Naeem

۔ ( یہ وہ لوگ ہیں ) جو اللہ ( تعالیٰ ) کے ( ساتھ کیے ہوئے ) معاہدے کو اس کے پختہ ہوجانے کے بعد توڑدیتے ہیں اور جن ( رشتوں ) کو جوڑنے کا اللہ ( تعالیٰ ) نے حکم فرمایا ہے ( انہیں ) کاٹتے ہیں اور زمین میں فساد کرتے ہیں ، یہی لوگ ہیں نقصان اُٹھانے والے ۔

By Mufti Taqi Usmani

وہ جو اللہ سے کئے ہوئے عہد کو پختہ کرنے کے بعد بھی توڑ دیتے ہیں ( ٢٤ ) اور جن رشتوں کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے انہیں کاٹ ڈالتے ہیں اور زمین میں فساد مچاتے ہیں ( ٢٥ ) ایسے ہی لوگ بڑا نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

By Noor ul Amin

جو لوگ اللہ سے عہدکوپختہ کرنے کے بعد اسے توڑدیتے ہیں اور جس کو اللہ نےجوڑنے کاحکم دیا ہے ، انہیں قطع کرتے ہیں ، اور زمین میں فساد بپاکرتے ہیں ایسے ہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں

By Kanzul Eman

وہ جو اللہ کے عہد کو توڑ دیتے ہیں ( ف٤۹ ) پکا ہونے کے بعد ، اور کاٹتے ہیں اس چیز کو جس کے جوڑنے کا خدا نے حکم دیا ہے اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ( ف۵۰ ) وہی نقصان میں ہیں ۔

By Tahir ul Qadri

۔ ( یہ نافرمان وہ لوگ ہیں ) جو اللہ کے عہد کو اس سے پختہ کرنے کے بعد توڑتے ہیں ، اور اس ( تعلق ) کو کاٹتے ہیں جس کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے اور زمین میں فساد بپا کرتے ہیں ، یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں