Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

न उन के माँस अल्लाह को पहुँचते हैं और न उन के रक्त। किन्तु उसे तुम्हारा तक़वा (धर्मपरायणता) पहुँचता है। इस प्रकार उस ने उन्हें तुम्हारे लिए वशीभूत किया है, ताकि तुम अल्लाह की बड़ाई बयान करो, इस पर कि उस ने तुम्हारा मार्गदर्शन किया और सुकर्मियों को शुभ सूचना दे दो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ کونہ کبھی ان کا گوشت پہنچتاہے اورنہ ہی ان کا خون بلکہ اﷲ تعالیٰ کوصرف تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے،اس طرح اُس نے تمہارے لیے ان کومسخرکیاہے تاکہ تم اﷲ تعالیٰ کی بڑائی بیان کروکہ اس نے تمہیں ہدایت دی ہے اورآپ نیکی کرنے والوں کو خوشخبری دے دیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کو نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے نہ ان کا خون ، بلکہ اس کو صرف تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے ۔ اسی طرح ہم نے ان کو تمہاری خدمت میں لگادیا ہے ، تاکہ تم اللہ کی ہدایت بخشی پر اس کی تعظیم بجالاؤ اور خوب کاروں کو خوشخبری سنادو ۔

By Hussain Najfi

نہ ان کا گوشت اللہ تک پہنچتا ہے اور نہ ان کا خون ہاں البتہ اس تک تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے ۔ اسی طرح ہم نے انہیں تمہارے لئے مسخر کیا ہے تاکہ تم اس کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی کبریائی و بڑائی بیان کرو ۔ اور ( اے رسول ) احسان کرنے والوں کو خوشخبری دے دو ۔

By Moudoodi

نہ ان کے گوشت اللہ کو پہنچتے ہیں نہ خون ، مگر اسے تمہارا تقوی پہنچتا ہے ۔ 73 اس نے ان کو تمہارے لیے اس طرح مسخر کیا ہے تاکہ اس کی بخشی ہوئی ہدایت پر تم اس کی تکبیر کرو ۔ 74 اور اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، بشارت دے دے نیکوکار لوگوں کو ۔ 75

By Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) کو ہرگز ان ( جانوروں ) کے گوشت نہیں پہنچتے اور نہ ان کے خون اور لیکن اس کے پاس تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے ، اسی طرح ہم نے ان کو تمہارے لیے مسخر کردیا ہے تاکہ تم اللہ ( تعالیٰ ) کی بڑائی بیان کرو اس ( نعمت ) پر کہ اس نے تمہیں ہدایت عطا فرمائی ہے اور نیک کام کرنے والوں کو خوشخبری سنادیجیے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اللہ کو نہ ان کا گوشت پہنچتا ہے نہ ان کا خون ، لیکن اس کے پاس تمہارا تقوی پہنچتا ہے ، اس نے یہ جانور اسی طرح تمہارے تابع بنا دیے ہیں تاکہ تم اس بات پر اللہ کی تکبیر کرو کہ اس نے تمہیں ہدایت عطا فرمائی ، اور جو لوگ خوش اسلوبی سے نیک عمل کرتے ہیں ، انہیں خوشخبری سنا دو ۔

By Noor ul Amin

اللہ کو قربانی کے جانوروں کانہ تو گوشت پہنچتا ہے اور نہ یہ خون بلکہ اس کو تمہار ا تقوٰی پہنچتا ہے اسی طرح ہم نے انہیں تمہارے تابع کیا ہے تاکہ اللہ نےجو تمہیں راہ دکھلائی ہے اس پر اس کی بڑائی بیان کرواور ( اے نبی ) آپ بھلا کام کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجئے

By Kanzul Eman

اللہ کو ہرگز نہ ان کے گوشت پہنچتے ہیں نہ ان کے خون ہاں تمہاری پرہیزگاری اس تک باریاب ہوتی ہے ( ف۹۹ ) یونہی ان کو تمہارے پس میں کردیا کہ تم اللہ کی بڑائی بولو اس پر کہ تم کو ہدایت فرمائی ، اور اے محبوب! خوشخبری سناؤ نیکی والوں کو ( ف۱۰۰ )

By Tahir ul Qadri

ہرگز نہ ( تو ) اﷲ کو ان ( قربانیوں ) کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ ان کا خون مگر اسے تمہاری طرف سے تقوٰی پہنچتا ہے ، اس طرح ( اﷲ نے ) انہیں تمہارے تابع کر دیا ہے تاکہ تم ( وقتِ ذبح ) اﷲ کی تکبیر کہو جیسے اس نے تمہیں ہدایت فرمائی ہے ، اور آپ نیکی کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیں