Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उस की क़ौम के सरदार, जिन्होंने इनकार किया और आख़िरत के मिलन को झूठलाया और जिन्हें हम ने सांसारिक जीवन में सुख प्रदान किया था, कहने लगे, "यह तो बस तुम्हीं जैसा एक मनुष्य है। जो कुछ तुम खाते हो, वही यह भी खाता है और जो कुछ तुम पीते हो, वही यह भी पीता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اس کی قوم میں سے ان سرداروں نے جنہوں نے کفرکیااورآخرت کی ملاقات کو جھٹلایا اور جن کو دنیا کی زندگی میں ہم نے خوش حال رکھاتھا اُنہوں نے کہا: ’’یہ تمہارے ہی جیساایک آدمی ہے، یہ اس میں سے کھاتاہے جو تم کھاتے ہواوروہ اس میں سے پیتاہے جو تم پیتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اس کی قوم کے اعیان نے ، جنہوں نے کفر کیا اور آخرت کی پیشی کو جھٹلایا اور ان کو ہم نے دنیا کی زندگی میں رفاہیت دے رکھی تھی ، کہا کہ یہ تو بس تمہارے ہی مانند ایک بشر ہے ، وہی کھاتا ہے جو تم کھاتے ہو اور وہی پیتا ہے جو تم پیتے ہو ۔

By Hussain Najfi

اور اس کی قوم کے وہ سردار جو کافر تھے اور آخرت کی حاضری کو جھٹلاتے تھے اور جنہیں ہم نے دنیوی زندگی میں آسودگی دے رکھی تھی ۔ وہ کہنے لگے کہ یہ نہیں ہے مگر تمہارے ہی جیسا ایک بشر ( آدمی ) ہے یہ وہی ( خوراک ) کھاتا ہے جو تم کھاتے ہو اور وہی ( مشروب ) پیتا ہے ۔ جو تم پیتے ہو ۔

By Moudoodi

اس کی قوم کے جن سرداروں نے ماننے سے انکار کیا اور آخرت کی پیشی کو جھٹلایا ، جن کو ہم نے دنیا کی زندگی میں آسودہ کر رکھا تھا ، 35 وہ کہنے لگو ” یہ شخص کچھ نہیں ہے مگر ایک بشر تم ہی جیسا ۔ جو کچھ تم کھاتے ہو وہی یہ کھاتا ہے اور جو کچھ تم پیتے ہو وہی یہ پیتا ہے ۔

By Mufti Naeem

پس اس کی قوم کے ان سرداروں نے جو کافر تھے ، اور آخرت کی حاضری کے منکر تھے اور جنہیں ہم نے دنیا کی زندگی میں خوشحالی دے رکھی تھی کہا کہ یہ کچھ نہیں مگر تم ہی جیسا ایک انسان ، جس قسم کا ( کھانا ) تم کھاتے ہو یہ ( بھی ) کھاتا ہے اور جو کچھ تم پیتے ہو یہ بھی پیتا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

ان کی قوم کے وہ سردار جنہوں نے کفر اپنا رکھا تھا ، اور جنہوں نے آخرت کا سامنا کرنے کو جھٹلایا تھا ، اور جن کو ہم نے دنیوی زندگی میں خوب عیش دے رکھا تھا ، انہوں نے ( ایک دوسرے سے ) کہا : اس شخص کی حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ یہ تمہی جیسا ایک انسان ہے ۔ جو چیز تم کھاتے ہو ، یہ بھی کھاتا ہے ، اور جو تم پیتے ہو ، یہ بھی پیتا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور اس کی قوم کے جن سرداروں نے انکار کیا اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا اور جنہیں ہم نے دنیاکی زندگی میں عیش وآرام دے رکھا تھا ، کہنے لگے:’’یہ توتمہی جیساانسان ہے وہی کچھ کھاتا ہےجو تم کھاتے ہو اور پیتابھی وہی کچھ ہےجو تم پیتے ہو

By Kanzul Eman

اور بولے اس قوم کے سردار جنہوں نے کفر کیا اور آخرت کی حاضری ( ف۵۲ ) کو جھٹلایا اور ہم نے انھیں دنیا کی زندگی میں چین دیا ( ف۵۳ ) کہ یہ تو نہیں مگر جیسا آدمی جو تم کھاتے ہو اسی میں سے کھاتا ہے اور جو تم پیتے ہو اسی میں سے پیتا ہے ( ف۵٤ )

By Tahir ul Qadri

اور ان کی قوم کے ( بھی وہی ) سردار ( اور وڈیرے ) بول اٹھے جو کفر کر رہے تھے اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلاتے تھے اور ہم نے انہیں دنیوی زندگی میں ( مال و دولت کی کثرت کے باعث ) آسودگی ( بھی ) دے رکھی تھی ( لوگوں سے کہنے لگے ) کہ یہ شخص تو محض تمہارے ہی جیسا ایک بشر ہے ، وہی چیزیں کھاتا ہے جو تم کھاتے ہو اور وہی کچھ پیتا ہے جو تم پیتے ہو