Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उन में हम ने स्वयं उन्हीं में से एक रसूल भेजा कि "अल्लाह की बन्दगी करो। उस के सिवा तुम्हारा कोई इष्ट-पूज्य नहीं। तो क्या तुम डर नहीं रखते?"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھران میں ہم نے ایک رسول اُن ہی میں سے بھیجا کہ اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرواس کے سواتمہاراکوئی معبود نہیں،توکیا تم ڈرتے نہیں ہو؟

By Amin Ahsan Islahi

اور ان میں بھی ایک رسول انہی میں سے اس دعوت کے ساتھ بھیجا کہ اللہ کی بندگی کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں تو کیا تم اس سے ڈرتے نہیں؟

By Hussain Najfi

پھر ہم نے انہی میں سے ایک پیغمبر بھیجا ( جس نے ان سے کہا ) اللہ کی عبادت کرو ۔ اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے ۔ کیا تم ( اس کی حکم عدولی ) سے ڈرتے نہیں ہو؟

By Moudoodi

پھر ان میں خود انہی کی قوم کا ایک رسول بھیجا ( جس نے انہیں دعوت دی﴾ کہ اللہ کی بندگی کرو ، تمہارے لیے اس کے سوا کوئی اور معبود نہیں ہے ، کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟ ؏ 2

By Mufti Naeem

پھر ان میں ان ہی میں سے ایک رسول بھیجا ( جس نے فرمایا ) کہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی عبادت کرو تمہارے لیے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں کیا پھر تم ڈر نہیں رکھتے؟

By Mufti Taqi Usmani

اور ان کے درمیان انہی میں کے ایک شخص کو رسول بنا کر بھیجا ۔ ( ١٧ ) ( جس نے کہا ) کہ : اللہ کی عبادت کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے ۔ بھلا کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟

By Noor ul Amin

توان میں سے ایک رسول بھیجا ( جس نے انہیں کہاکہ ) اس اللہ کی عبادت کروجسکے سواتمہاراکوئی معبود نہیں کیا تم ڈرتے نہیں ؟

By Kanzul Eman

تو ان میں ایک رسول انھیں میں سے بھیجا ( ف۵۰ ) کہ اللہ کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ، تو کیا تمہیں ڈر نہیں ( ف۵۱ )

By Tahir ul Qadri

سو ہم نے ان میں ( بھی ) انہی میں سے رسول بھیجا کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے ، تو کیا تم نہیں ڈرتے