Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और यदि तुम पर अल्लाह का उदार अनुग्रह और उस की दयालुता न होती (तॊ अवश्य ही तुम पर यातना आ जाती) और यह कि अल्लाह बड़ा करुणामय, अत्यन्त दयावान है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراگر تم پر اﷲ تعالیٰ کا فضل اوراس کی رحمت نہ ہوتی اوریہ کہ بلاشبہ اﷲ تعالیٰ بے حد مہربان، نہایت رحم والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور اللہ شفیق ومعربان نہ ہوتا ( تو تم ایک آفت میں پھنس جاتے ) ۔

By Hussain Najfi

اور اگر تم پر اللہ کا فضل و کرم اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ کہ اللہ بڑا شفقت والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ( تو تم دیکھ لیتے کہ اس بہتان تراشی کا کیا انجام ہوتا ) ۔

By Moudoodi

اگر اللہ کا فضل اور اس کا رحم و کرم تم پر نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا شفیق و رحیم ہے ، ﴿تو یہ چیز جو ابھی تمہارے اندر پھیلائی گئی تھی بدترین نتائج دکھا دیتی﴾ ۔ ؏ 2

By Mufti Naeem

اور اگر تم پر اللہ ( تعالیٰ ) کا فضل اوراس کی رحمت نہ ہوتی ( تو بڑی خرابی پیدا ہوجاتی ) اور بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) شفقت والے اور رحمت والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تمہارے شامل حال ہے اور اللہ بڑا شفیق بڑا مہربان ہے ( تو تم بھی نہ بچتے ) ۔

By Noor ul Amin

اوراگرتم پر اللہ کافضل اور رحمت نہ ہوتی ( توبرے نتائج نکلتے ) اوراللہ یقینامہربان اور رحم والا ہے

By Kanzul Eman

اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی اور یہ کہ اللہ تم پر نہایت مہربان مہروالا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور اگر تم پر ( اس رسولِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ میں ) اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو ( تم بھی پہلی امتوں کی طرح تباہ کر دیئے جاتے ) مگر اللہ بڑا شفیق بڑا رحم فرمانے والا ہے