Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अगर अल्लाह तुम्हारा साथ दे तो कोई तुम पर ग़ालिब नहीं आ सकता, और अगर वह तुम्हारा साथ छोड़ दे तो उसके बाद कौन है जो तुम्हारी मदद करे, और अल्लाह ही पर भरोसा करना चाहिए ईमान वालों को।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اگراﷲ تعالیٰ تمہاری مددفرمائے توکوئی تم پرغالب آنے والا نہیں اوراگروہ تمہاراساتھ چھوڑدے تواس کے بعدکون ہے جو تمہاری مددکرے گا؟اور ایمان والوں پرتولازم ہے کہ اﷲ تعالیٰ پربھروسہ کریں۔

By Amin Ahsan Islahi

اگر اللہ تمہاری مدد فرمائے گا تو کوئی تم پر غالب نہیں ہوسکتا اور اگر وہ چھوڑ دے گا تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرسکے؟ اور اللہ ہی کے اوپر چاہئے کہ بھروسا کریں اہلِ ایمان ۔

By Hussain Najfi

اگر اللہ تمہاری مدد کرے ۔ تو کوئی بھی تم پر غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے ( مدد نہ کرے ) تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے اور اہل ایمان کو صرف خدا پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے ۔

By Moudoodi

اللہ تمہاری مدد پر ہو تو کوئی طاقت تم پر غالب آنے والی نہیں ، اور وہ تمہیں چھوڑ دے ، تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کر سکتا ہوِ؟ پس جو سچے مومن ہیں ان کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے ۔

By Mufti Naeem

اگر اللہ ( تعالیٰ ) تمہاری مدد فرمائے تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے گا اور ایمان والوں کو ( تو ) چاہیے کہ وہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی پر بھروسا رکھیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب آنے والا نہیں ، اور اگر وہ تمہیں تنہا چھوڑ دے تو کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کرے؟ اور مومنوں کو چاہئے کہ وہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں ۔

By Noor ul Amin

اگراللہ تمہاری مدد کرے توتم پر کوئی غالب نہیں آ سکتا اور تمہیں چھوڑدے تو پھر کون ہے اس کے بعدجو تمہاری مدد کرسکے لہٰذامومنوں کو اللہ پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے

By Kanzul Eman

اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا ( ف۳۰٦ ) اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو ایسا کون ہے جو پھر تمہاری مدد کرے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہئے ،

By Tahir ul Qadri

اگر اللہ تمہاری مدد فرمائے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا ، اور اگر وہ تمہیں بے سہارا چھوڑ دے تو پھر کون ایسا ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کر سکے ، اور مؤمنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے