किन्तु उन्होंने इनकार कर दिया, तो अब जल्द ही वे जान लेंगे
تو اُنہوں نے اس کا انکارکیاسوجلدہی وہ جان لیں گے۔
تو انہوں نے اس کا انکار کردیا تو وہ عنقریب جان لیں گے ۔
اور جب وہ ( کتاب آئی ) تو اس کا انکار کر دیا سو عنقریب ( اس کا انجام ) معلوم کر لیں گے ۔
مگر ( جب وہ آگیا ) تو انہوں نے اس کا انکار کر دیا ۔ اب عنقریب انہیں ( اس روش کا نتیجہ ) معلوم ہو جائے گا ۔
پھر انہوں نے اس ( قرآن یا نبی ) کا انکار کیا پس عنقریب وہ جان لیں گے ۔
پھر بھی انہوں نے کفر کی روش اپنائی ہے ۔ اس لیے انہیں سب پتہ چلا جائے گا ۔
توانہوں نے انکار کیا ، جلدہی انہیں معلوم ہوگا
تو اس کے منکر ہوئے تو عنقریب جان لیں گے ( ف۱۵۳ )
پھر ( اب ) وہ اس ( قرآن ) کے منکِر ہوگئے سو وہ عنقریب ( اپنا انجام ) جان لیں گے