उस ने कहा, "ऐ मेरे रब! फिर तू मुझे उस दिन तक के लिए मुहल्लत दे, जबकि लोग (जीवित करके) उठाए जाएँगे।"
اُس نے کہا: ’’اے میرے رب!پھرمجھے اُس دن تک مہلت دے جب لوگ اُٹھائے جائیں گے
اس نے کہا: اے میرے رب! مجھے مہلت دے اس دن تک کیلئے جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے ۔
اس نے کہا اے پروردگار! مجھے اس دن تک مہلت دے جب لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے ۔
وہ بولا اے میرے رب یہ بات مجھے تو پھر اس وقت تک کے لئے مہلت دے دے جب یہ لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے
اس نے کہا: ( اے ) میرے رب! پس آپ مجھے دوبارہ زندہ کیے جانے کے دن تک مہلت دیجیے
اس نے کہا : میرے پروردگار ! پھر تو مجھے اس دن تک کے لیے ( جینے کی ) مہلت دیدے جس دن لوگوں کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا ۔
وہ کہنے لگامیرے رب!پھرمجھے اس و قت تک مہلت دے دے جب لوگ دوبارہ اٹھائے جائینگے
بولا اے میرے رب ایسا ہے تو مجھے مہلت دے اس دن تک کہ اٹھائے جائیں ( ف۱۰۲ )
اس نے کہا: اے پروردگار! پھر مجھے اس دن تک ( زندہ رہنے کی ) مہلت دے جس دن لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے