वह अल्लाह ही है जिस ने हक़ के साथ किताब और तुला अवतरित की। और तुम्हें क्या मालूम कदाचित क़ियामत की घड़ी निकट ही आ लगी हो
اﷲ تعالیٰ وہ ہے جس نے حق کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کیااورتمہیں کیاخبرشایدوہ قیامت قریب ہی ہو؟
اللہ ہی ہے جس نے اتاری کتاب قول فیصل کے ساتھ اور میزان اتاری اور کیا پتا شاید قیامت بھی قریب ہی آلگی ہو ۔
اللہ وہ ہے جس نے کتاب کو حق کے ساتھ نازل کیا ہے اور میزان کو بھی اور تمہیں کیا خبر شاید قیامت قریب ہی ہو ۔
وہ اللہ ہی ہے جس نے حق کے ساتھ یہ کتاب اور میزان نازل کی ہے 32 ۔ اور تمہیں کیا خبر ، شاید کہ فیصلے کی گھڑی قریب ہی آ لگی ہو 33 ۔
اللہ ( تعالیٰ ) وہ ہے جس نے حق کے ساتھ کتاب اور میزان کو اُتارا اور ( اے مخاطب ) تجھے کیا معلوم شاید قیامت قریب ہی ہو
اللہ وہ ہے جس نے حق پر مشتمل یہ کتاب اور انصاف کی ترازو اتاری ہے ۔ اور تمہیں کیا پتہ ، شاید کہ قیامت کی گھڑی قریب ہی ہو ۔
اللہ ہی ہے جس نے حق کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی ہے اور اے نبی! آپکو کیا معلوم کہ شاید قیامت قریب ہی ہو
اللہ ہے جس نے حق کے ساتھ کتاب اتاری ( ف٤۸ ) اور انصاف کی ترازو ( ف٤۹ ) اور تم کیا جانو شاید قیامت قریب ہی ہو ( ف۵۰ )
اللہ وہی ہے جس نے حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور ( عدل و انصاف کا ) ترازو ( بھی اتارا ) ، اور آپ کو کس نے خبردار کیا ، شاید قیامت قریب ہی ہو