उस अल्लाह के मार्ग की ओर जिस का वह सब कुछ है, जो आकाशों में है और जो धरती में है। सुन लो, सारे मामले अन्ततः अल्लाह ही की ओर पलटते हैं
اﷲ تعالیٰ کے راستے کی طرف وہ ذات کہ سب کچھ اُسی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے سن لو! سارے معاملات اﷲ تعالیٰ ہی کی طرف لوٹتے ہیں۔
اس اللہ کے راستہ کی طرف ، جس کا ہی وہ سب کچھ ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ آگاہ! سارے معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں ۔
اس اللہ کے راستہ کی طرف جس کا وہ سب کچھ ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے خبردار! سب ( تمام ) معاملات کی بازگشت اللہ ہی کی طرف ہے ۔
اس خدا کے راستے کی طرف جو زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک ہے ۔ خبردار رہو ، سارے معاملات اللہ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں 85 ۔ ع
اس اللہ ( تعالیٰ ) کا راستہ کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اسی کا ہے ، سنو! اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی طرف سب کام لوٹیں گے
جو اللہ کا راستہ ہے ، وہ اللہ جس کی ملکیت میں وہ سب کچھ جو آسمانوں میں ہے اور وہ سب کچھ جو زمین میں ہے ۔ یاد رکھو کہ سارے معاملات آخر کار اللہ ہی کی طرف لوٹیں گے ۔
اس اللہ کی راہ کی جو آسمانوں اور زمین میں موجودہرچیزکامالک ہے دیکھو سارے معاملات بالآخر اللہ ہی کے پاس لوٹ کرپہنچیں گے
اللہ کی راہ ( ف۱۳۷ ) کہ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ، سنتے ہو سب کام اللہ ہی کی طرف پھیرتے ہیں ،
۔ ( یہ صراطِ مستقیم ) اسی اللہ ہی کا راستہ ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر چیز کا مالک ہے ۔ جان لو! کہ سارے کام اللہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں