और याद करो जिस दिन वे लोग, जिन्होंने इनकार किया, आग के सामने पेश किए जाएँगे, (कहा जाएगा) "क्या यह सत्य नहीं है?" वे कहेंगे, "नहीं, हमारे रब की क़सम!" वह कहेगा, "तो अब यातना का मज़ा चखो, उस इनकार के बदले में जो तुम करते रहे थे।"
اور جس دن ان لوگوں کوجنہوں نے کفرکیا آگ پر پیش کیا جائے گا،کیایہ حق نہیں ہے؟وہ کہیں گے: ’’کیوں نہیں!ہمارے رب کی قسم!‘‘ﷲتعالیٰ فرمائے گا:’’چنانچہ تم عذاب کامزہ چکھواس کے بدلے میں جو تم کفرکیاکرتے تھے۔‘‘
اور ( اس دن کو یاد رکھو ) جس دن ان لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا ہے ، دوزخ کے سامنے لایا جائے گا ۔ ( ان سے پوچھا جائے گا کہ ) کیا یہ حقیقت نہیں ہے؟ وہ جواب دیں گے: ہاں! ہمارے رب کی قسم! ( یہ تو حقیقت ہے ) ارشاد ہوگا: تو چکھو عذاب اپنے کفر کی پاداش میں ۔
اور جس دن کافر دوزخ کے سامنے پیش کئے جائیں گے ( ان سے کہا جائے گا ) کیا یہ حقیقت نہیں ہے؟ وہ کہیں گے کہ ہاں ہمیں قَسم ہے اپنے پروردگار کی! ارشاد ہوگا اپنے کفر و انکارکی پاداش میں عذاب کا مزہ چکھو ۔
جس روز یہ کافر آگ کے سامنے لائے جائیں گے ، اس وقت ان سے پوچھا جائے گا کیا یہ حق نہیں ہے ؟ یہ کہیں گے ہاں ، ہمارے رب کی قسم ( یہ واقعی حق ہے ) ۔ اللہ فرمائے گا ، اچھا تو اب عذاب کا مزا چکھو اپنے اس انکار کی پاداش میں جو تم کرتے رہے تھے ۔
اور جس دن کافروںکو آگ پر پیش کیا جائے گا ( تو ان سے کہا جائے گا ) کیا یہ ( قیامت ) حق نہیں یہ؟ وہ کہیں گے ہمارے رب کی قسم! کیوں نہیں ( یعنی یہ حق ہے ) اللہ ( تعالیٰ ) فرماے گا پس اپنے کفر کے بدلے میں عذاب ( کا مزا ) چکھو
اور جس دن کافروں کو آگ کے سامنے پیش کیا جائے گا ، اس دن ( ان سے پوچھا جائے گا ) کہ کیا یہ ( دوزخ ) سچ نہیں ہے ؟ وہ کہیں گے کہ : ہمارے رب کی قسم ! یہ واقعی سچ ہے ۔ اللہ ارشاد فرمائے گا کہ : پھر چکھو مزہ عذاب کا ، اس کفر کے بدلے میں جو تم نے اختیار کر رکھا تھا ۔
اور جس دن کافرآگ کے سامنے لائے جائینگے ( توپو چھاجائے گا ) کیا یہ حقیقت نہیں ہے وہ کہیں گے ، کیوں نہیں ، ہمارے رب کی قسم ( یہ حقیقت ہے ) اللہ فرمائیگااب عذاب کامزا چکھوجس کی بنا پر جوتم کفر کرتے تھے
اور جس دن کافر آگ پر پیش کیے جائیں گے ، ان سے فرمایا جائے گا کیا یہ حق نہیں کہیں گے کیوں نہیں ہمارے رب کی قسم ، فرمایا جائے گا تو عذاب چکھو بدلہ اپنے کفر کا ( ف۸۷ )
اور جس دن وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا آتشِ دوزخ کے سامنے پیش کئے جائیں گے ( تو ان سے کہا جائے گا: ) کیا یہ ( عذاب ) برحق نہیں ہے؟ وہ کہیں گے: کیوں نہیں! ہمارے رب کی قسم ( برحق ہے ) ، ارشاد ہوگا: پھر عذاب کا مزہ چکھو جس کا تم انکار کیا کرتے تھے