"निश्चय ही अल्लाह आकाशों और धरती के अदृष्ट को जानता है। और अल्लाह देख रहा है जो कुछ तुम करते हो।"
یقین مانو اﷲتعالی آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ چیزوں کوجانتاہے اورجوکچھ تم کرتے ہواﷲ تعالیٰ خوب دیکھنے والاہے ۔
بیشک اللہ جانتا ہے آسمانوں اور زمین کے سارے غیب کو اور جو کچھ تم کر رہے ہو ، اللہ اس کو دیکھ رہا ہے ۔
بےشک اللہ آسمانوں اور زمین کے سب غیب جانتا ہے اور تم جو کچھ کر رہے ہواللہ وہ سب کچھ خوب دیکھ رہا ہے ۔
اللہ زمین اور آسمانوں کی ہر پوشیدہ چیز کا علم رکھتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو وہ سب اس کی نگاہ میں ہے ۔
بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) آسمانوں اور زمین کی تمام پوشیدہ چیزوں کو اچھی طرح جانتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے ( تمام ) اعمال کو ( بھی ) اچھی طرح دیکھنے والے ہیں
واقعہ یہ ہے کہ اللہ آسمانوں اور زمین کی ہر پوشیدہ بات کو خوب جانتا ہے ، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے اچھی طرح دیکھ رہا ہے ۔
بیشک اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمین کے غیب جانتا ہے اورجو کچھ تم کررہے ہواللہ اسے دیکھ رہا ہے
بیشک اللہ جانتا ہے آسمانوں اور زمین کے سب غیب ، اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے ( ف٤۵ )
بیشک اﷲ آسمانوں اور زمین کے سب غیب جانتا ہے ، اور اﷲ جو عمل بھی تم کرتے ہو اسے خوب دیکھنے والا ہے