Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और चौपायों में से अल्लाह ने वे जानवर भी पैदा किए जो बोझ उठाते हैं और वे भी जो ज़मीन से लगे हुए होते हैं, अल्लाह ने जो रिज़्क़ तुम्हें दिया है उस में से खाओ और शैतान के नक़्शे-क़दम पर न चलो, यक़ीन जानो कि वे तुम्हारे लिए खुला दुश्मन है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورمویشیوں میں سے کچھ بوجھ اُٹھانے والے ہیں اورکچھ زمین سے لگے ہوئے ہیں،کھاؤ اس میں سے جواﷲ تعالیٰ نے تمہیں رزق دیاہے اورشیطان کے قدموں کے پیچھے نہ چلو، یقیناوہ تمہاراکھلادشمن ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اس نے چوپایوں میں بڑے قد کے بھی پیدا کیے اور چھوٹے قد کے بھی ۔ تو اللہ نے جو کچھ تمہیں بخشا ہے ، ان سے فائدہ اٹھاؤ اور شیطان کے نقشِ قدم کی پیروی نہ کرو ۔ بیشک وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اللہ وہی ہے جس نے چوپاؤں میں سے کچھ ایسے پیدا کیے ہیں جن سے سواری اور باربرداری کا کام لیا جاتا ہے اور کچھ وہ ہیں جو ( کھانے اور ) بچھانے کے کام آتے ہیں جو کچھ اللہ نے تمہیں روزی عطا کی ہے اس سے کھاؤ اور شیطان کے نقشِ قدم پر نہ چلو کیونکہ وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے ۔

By Moudoodi

پھر وہی ہے جس نے مویشیوں میں سے وہ جانور بھی پیدا کیے جن سے سواری و بار برداری کا کام لیا جاتا ہے اور وہ بھی جو کھانے اور بچھانے کے کام آتے ہیں ۔ 117 کھاؤ ان چیزوں میں سے جو اللہ نے تمہیں بخشی ہیں اور شیطان کی پیروی نہ کرو کہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ۔ 118

By Mufti Naeem

اور ( اﷲتعالیٰ نے پیدا فرمائے ) جانوروں میں سے بار برداری اور سواری کے ( بڑے ) جانور بھی اور زمین سے لگے ہوئے ( چھوٹے ) جانور بھی ۔ اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہیں جو رزق دیا ہے اس میںسے کھائو اور شیطان کی تابعداری نہ کرو بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور چوپایوں میں سے اللہ نے وہ جانور بھی پیدا کیے ہیں جو بوجھ اٹھاتے ہیں اور وہ بھی جو زمین سے لگے ہوئے ہوتے ہیں ۔ ( ٧٤ ) اللہ نے جو رزق تمہیں دیا ہے ، اس میں سے کھاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو ۔ یقین جانو ، وہ تمہارے لیے ایک کھلا دشمن ہے ۔

By Noor ul Amin

اور چوپایوں میں سے بعض بوجھ اٹھانے والے پیداکئے ہیں ، اور بعض زمین سے لگے ہوئے ہیں ( یعنی چھوٹے قدکے ) اللہ نے تمہیں جو روزی دی ہے اس میں کھائو ، اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلوبے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

By Kanzul Eman

اور مویشی میں سے کچھ بوجھ اٹھانے والے اور کچھ زمین پر بچھے ( ف۲۹۲ ) کھاؤ اس میں سے جو اللہ نے تمہیں روزی دی اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو ، بیشک وہ تمہارا صریح دشمن ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور ( اس نے ) بار برداری کرنے والے ( بلند قامت ) چوپائے اور زمین پر ( ذبح کے لئے یا چھوٹے قد کے باعث ) بچھنے والے ( مویشی پیدا فرمائے ) ، تم اس ( رزق ) میں سے ( بھی بطریقِ ذبح ) کھایا کرو جو اﷲ نے تمہیں بخشا ہے اور شیطان کے راستوں پر نہ چلا کرو ، بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے