नून॰। गवाह है क़लम और वह चीज़ जो वे लिखते हैं,
ن ۔قلم کی قسم اوراُس کی قسم جووہ لکھتے ہیں!
یہ سورہ ن ہے ۔ قسم ہے قلم کی اور اس چیز کی جو وہ لکھتے ہیں!
نون! قَسم ہے قلم کی اور اس کی جو کچھ لوگ لکھتے ہیں ۔
ن ۔ قسم ہے قلم کی اور اس چیز کی جسے لکھنے والے لکھ رہے ہیں1 ،
نون ۔ قسم ہے قلم کی اور ( اس کی ) جو ( لکھنے والے فرشتے ) لکھتے رہتے ہیں
ن ( ١ ) ( اے پیغمبر ) قسم ہے قلم کی ، اور اس چیز کی جو وہ لکھ رہے ہیں ۔ ( ٢ )
ن ، اورقسم ہے قلم کی اور اس کی جو کچھ کہ وہ ( فرشتے ) لکھتے ہیں
قلم ( ف۲ ) اور ان کے لکھے کی قسم ( ف۳ )
نون ( حقیقی معنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں ) ، قلم کی قَسم اور اُس ( مضمون ) کی قَسم جو ( فرشتے ) لکھتے ہیں