और जिन लोगों ने बुरे काम किए फिर उसके बाद तौबा की और ईमान लाए तो बेशक उसके बाद आपका रब बख़्शने वाला, मेहरबान है।
اورجن لوگوں نے برے اعمال کیے پھراس کے بعداُنہوں نے توبہ کی اوروہ ایمان لے آئے،یقیناًآپ کا رب اس کے بعدبے حدبخشنے والا،نہایت رحم واالا ہے۔
پر جنہوں نے بُرے کام کیے ، پھر اس کے بعد انہوں نے توبہ کرلی اور ایمان لائے تو اس کے بعد تیرا رب بخشنے والا اور مہربان ہے ۔
اور جو لوگ برے کام کریں اور پھر توبہ کر لیں ۔ اور ایمان لے آئیں تو یقینا تمہارا پروردگار اس ( توبہ و ایمان ) کے بعد بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔
اور جو لوگ برے عمل کریں پھر توبہ کرلیں اور ایمان لے آئیں تو یقینا اس توبہ و ایمان کے بعد تیرا رب درگزر اور رحم فرمانے والا ہے ۔
اورجن لوگوں نے برے اعمال کیے پھر اس کے بعد توبہ کر لی اور ایمان لے آئے تو بلاشبہ اس کے بعد تمہارا رب ضرور بخش دینے والا ہے ، مہربان ہے
اور جو لوگ برے کام کر گذریں ، پھر ان کے بعد توبہ کرلیں اور ایمان لے آئیں تو تمہارا رب اس توبہ کے بعد ( ان کے لیے ) بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔
اور جن لوگوں نے برے عمل کئے پھراس کے بعدتوبہ کرلی اور ایمان لے آئے تواس کے بعد تیرارب یقینًابخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے
اور جنہوں نے برائیاں کیں اور ان کے بعد توبہ کی اور ایمان لائے تو اس کے بعد تمہارا رب بخشنے والا مہربان ہے ( ف۲۸۷ )
اور جن لوگوں نے برے کام کئے پھر اس کے بعد توبہ کرلی اور ایمان لے آئے ( تو ) بیشک آپ کا رب اس کے بعد بڑا ہی بخشنے والا مہربان ہے