Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

"ऐ मेरे रब! मुझे क्षमा कर दे और मेरे माँ-बाप को भी और हर उस व्यक्ति को भी जो मेरे घर में ईमान वाला बन कर दाख़िल हुआ और (सामान्य) ईमान वाले पुरुषों और ईमान वाली स्त्रियों को भी (क्षमा कर दे), और ज़ालिमों के विनाश को ही बढ़ा।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے میرے رب!مجھے اور میرے والدین کو بخش دے اور جو میرے گھر میں مومن بن کے داخل ہوا اور سب مومن مردوں اور عورتوں کو اورظالموں کو ہلاکت کے سوا کسی چیزمیں نہ بڑھا۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اے میرے رب! میری مغفرت فرما! میرے ماں باپ کی مغفرت فرما! اور جو میرے گھر میں مؤمن ہوکر داخل ہوں ، ان کی مغفرت فرما! اور تمام مؤمنین ومؤمنات کی مغفرت فرما اور کافروں کی ہلاکت ہی میں اضافہ کر!

By Hussain Najfi

اے میرے پروردگار! مجھے اور میرے والدین کو بخش دے اور ہر اس شخص کو بخش دے جو مؤمن ہو کر میرے گھر میں داخل ہو اور سب مؤمنین و مؤمنات کی مغفرت فرما اور کافروں کی ہلاکت کے سوا اور کسی چیز میں اضافہ نہ کر ۔

By Moudoodi

میرے رب ، مجھے اور میرے والدین کو اور ہر اس شخص کو جو میرے گھر میں مومن کی حیثیت سے داخل ہوا ہے ، اور سب مومن مردوں اور عورتوں کو معاف فرمادے ، اور ظالموں کے لیے ہلاکت کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کر ۔ ؏۲

By Mufti Naeem

اے میرے رب! میری مغفرت فرمادیجیے اور میرے والدین کی ( بھی ) اور جو میرے گھر میں ایمان کی حالت میں داخل ہوں ان کی ( بھی ) اور تمام ایمان والے مردوں کی اور ایمان والی عورتوں کی بھی ( مغفرت فرمادیجیے ) اور ان ظالموں کے حق میں صرف ہلاکت کو ہی بڑھائیے گا ۔

By Mufti Taqi Usmani

میرے ‌پروردگار ! ‌میری ‌بھی ‌بخشش ‌فرما ‌دیجیے ، ‌میرے ‌والدین ‌كی ‌بھی ، ‌ہر ‌اس ‌شخص ‌كی ‌بھی ‌جو ‌میرے ‌گھر ‌میں ‌ایمان ‌كی ‌حالت ‌میں ‌داخل ‌ہوا ‌ہے ‌اور ‌تمام ‌مومن ‌مردوں ‌اور ‌مومن ‌عورتوں ‌كی ‌بھی ۔ ‌اور ‌جو ‌لوگ ‌ظالم ‌ہیں ، ‌ان ‌كو ‌تباہی ‌كے ‌سوا ‌كوئی ‌اور ‌چیز ‌عطا ‌نہ ‌فرمایئے ۔

By Noor ul Amin

اے میرے رب! مجھے ، میرے والدین کو اور ہرشخص کو جومیرے گھر میں مومن کی حیثیت سے داخل ہو اور سب مومن مردوں اور عورتوں کو معاف فرمادے اور ظالموں کے لئے اور زیادہ ہلاکت بڑھا

By Kanzul Eman

اے میرے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو ( ف٤۷ ) اور اسے جو ایمان کے ساتھ میرے گھر میں ہے اور سب مسلمان مردوں اور سب مسلمان عورتوں کو ، اور کافروں کو نہ بڑھا مگر تباہی ( ف٤۸ )

By Tahir ul Qadri

اے میرے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو اور ہر اس شخص کو جو مومن ہو کر میرے گھر میں داخل ہوا اور ( جملہ ) مومن مردوں کو اور مومن عورتوں کو ، اور ظالموں کے لئے سوائے ہلاکت کے کچھ ( بھی ) زیادہ نہ فرما