Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और यह इमारत जो उन्होंने बनाई हमेशा उनके दिलों में शक की बुनियाद बनी रहेगी सिवाए इसके कि उनके दिल ही टुकड़े हो जाएं, और अल्लाह जानने वाला, हिकमत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ان کی عمارت جو انہوں نے بنائی ان کے دلوں میں ہمیشہ بے چینی کا باعث بنی رہے گی مگر یہ کہ ان کے دل ہی ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں اور اﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان کی یہ عمارت ، جو انہوں نے بنائی ، ان کے دلوں میں شک کی بنیاد بن کر جمی رہے گی ، الاآنکہ ان کے دل ہی پاش پاش ہوجائیں اور اللہ علم وحکمت والا ہے ۔

By Hussain Najfi

یہ عمارت جو ان لوگوں نے بنائی ہے ( مسجدِ ضرار ) یہ ہمیشہ ان کے دلوں کو مضطرب رکھے گی مگر یہ کہ ان کے دل ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں بلاشبہ خدا بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

یہ عمارت جو انہوں نے بنائی ہے ، ہمیشہ ان کے دلوں میں بے یقینی کی جڑ بنی رہے گی﴿ جس کے نکلنے کی اب کوئی صورت نہیں﴾ بجز اس کے کہ ان کے دل ہی پارہ پارہ ہو جائیں ۔ 105 اللہ نہایت باخبر اور حکیم و دانا ہے ۔ ؏ ١۳

By Mufti Naeem

انہوں نے جو عمارت بنائی ہے وہ ہمیشہ ان کے دلوں میں کھٹکتی رہے گی جب تک کہ ان کے دل ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) جاننے والے حکمت والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

جو عمارت ان لوگوں نے بنائی تھی ، وہ ان کے دلوں میں اس وقت تک برابر شک پید اکرتی رہے گی جب تک ان کے دل ہی ٹکڑے ٹکڑے نہیں ہوجاتے ۔ ( ٨٥ ) اور اللہ کامل علم والا بھی ہے ، کامل حکمت والا بھی ۔

By Noor ul Amin

یہ عمارت ( مسجدضرار ) جوان لوگوں نے بنائی ہے ہمیشہ ان کے دلوں میں نفاق بن کر پر ورش پاتی رہے گی ، یہاں تک کہ ان کے دل ہی پارہ پارہ ہو جائیں ( یعنی انہیں موت آجائے ) اور اللہ سب جاننے والاحکمت والا ہے

By Kanzul Eman

وہ تعمیر جو چنی ( کی ) ہمیشہ ان کے دلوں میں کھٹکتی رہے گی ( ف۲۵۳ ) مگر یہ کہ ان کے دل ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں ( ف۲۵٤ ) اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

ان کی عمارت جسے انہوں نے ( مسجد کے نام پر ) بنا رکھا ہے ہمیشہ ان کے دلوں میں ( شک اور نفاق کے باعث ) کھٹکتی رہے گی سوائے اس کے کہ ان کے دل ( مسلسل خراش کی وجہ سے ) پارہ پارہ ہو جائیں ، اور اﷲ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے