Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन का बदला उन के अपने रब के पास सदाबहार बाग़ हैं, जिन के नीचे नहरें बह रही होंगी। उन में वे सदैव रहेंगे। अल्लाह उन से राज़ी हुआ और वे उस से राज़ी हुए। यह कुछ उस के लिए है, जो अपने रब से डरा

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُن کی جزا اُن کے رب کے پاس ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں،وہ اُس میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں۔اﷲ تعالیٰ اُن سے راضی ہوگیا اور وہ اُس سے راضی ہوگئے ۔یہ اُسی شخص کے لئے ہے جواپنے رب سے ڈرگیا۔

By Amin Ahsan Islahi

ان کا صلہ ان کے رب کے پاس ہمیشگی کے باغ ہیں ، جن کے اندر نہریں بہہ رہی ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ خدا ان سے راضی ہوا ، وہ خدا سے راضی! یہ صلہ اس کیلئے ہے جو اپنے خداوند سے ڈرا ۔

By Hussain Najfi

ان کی جزا ان کے پروردگار کے ہاں ہمیشگی کی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں ( یہ سب کچھ ) اس کے لئے ہے جو اپنے پروردگار ( کی حکم عدولی ) سے ڈرتا ہے ۔

By Moudoodi

ان کی جزا ان کے رب کے ہاں دائمی قیام کی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی ، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے ۔ یہ کچھ ہے اس شخص کے لیے جس نے اپنے رب کا خوف کیا ہو ۔ 11 ؏

By Mufti Naeem

ان کا بدلہ ان کے رب کے ہاں ہمیشہ رہنے والے باغات ہیں ، جن کے نیچے سب نہریں بہہ رہی ہوں گی ، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے رہیں گے ، اللہ ( تعالیٰ ) ان سے راضی ہوگیا اور وہ اس سے خوش ( ہوگئے ) یہ ( بدلہ ) اس شخص کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرتا رہا

By Mufti Taqi Usmani

ان ‌كے ‌پروردگار ‌كے ‌پاس ‌ان ‌كا ‌انعام ‌وہ ‌سدا ‌بہار ‌جنتیں ‌ہیں ‌جن ‌كے ‌نیچے ‌سے ‌نہریں ‌بہتی ‌ہیں ‌وہاں ‌وہ ‌ہمیشہ ‌ہمیشہ ‌رہیں ‌گے ۔ ‌اللہ ‌ان ‌سے ‌خوش ‌ہوگا ‌اور ‌وہ ‌اس ‌سے ‌خوش ‌ہوں ‌گے ۔ ‌یہ ‌سب ‌كچھ ‌اس ‌كے ‌لیے ‌ہے ‌جو ‌اپنے ‌پروردگار ‌كا ‌خوف ‌دل ‌میں ‌ركھتا ‌ہو ۔ ‌

By Noor ul Amin

ان کے رب کے ہاں ان کابدلہ ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں چلتی ہیں ، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اللہ سے راضی ہوگئے یہ ہے اس کے لئےجو اپنے رب سے ڈرتا رہا

By Kanzul Eman

( ۸ ) ان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں ، اللہ ان سے راضی ( ف۱۳ ) اور وہ اس سے راضی ( ف۱٤ ) یہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے ( ف۱۵ )

By Tahir ul Qadri

ان کی جزا ان کے رب کے حضور دائمی رہائش کے باغات ہیں جن کے نیچے سے نہریں رواں ہیں ، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ، اﷲ اُن سے راضی ہوگیا ہے اور وہ لوگ اس سے راضی ہیں ، یہ ( مقام ) اس شخص کے لئے ہے جو اپنے رب سے خائف رہا