Blog
Books
Search Hadith

مالِ فے کا بیان

43 Hadiths Found
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، ہمیں مجوسیوں کے کتے کے شکار سے روک دیا گیا ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4085
ابو ثعلبہ خشنی ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ہم مسافر لوگ ہیں ، ہم یہود و نصاریٰ اور مجوسیوں کے پاس سے گزرتے ہیں ، ہمیں ان کے برتن ہی دستیاب ہوتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر تم ان کے علاوہ نہ پاؤ تو انہیں پانی کے ساتھ دھو لو پھر ان میں کھاؤ پیو ۔‘‘ صحیح ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4086
قبیصہ بن ھلب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا : میں نے نبی ﷺ سے عیسائیوں کے کھانے کے متعلق دریافت کیا ، اور ایک روایت میں ہے : ایک آدمی نے آپ ﷺ سے دریافت کیا کہ بعض کھانوں سے میں اجتناب کرتا ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تم اپنے دل میں کوئی خلجان محسوس نہ کرو کہ اس میں تم نے عیسائیوں کی مشابہت اختیار کی ہے ۔‘‘ (کیونکہ وہ بھی اپنے علاوہ کسی کا کھانا نہیں کھاتے ۔) اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4087
ابودرداء ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے مجثمہ کے کھانے سے منع فرمایا ہے ، اور یہ وہ ہے جسے باندھ کر تیر مارے جائیں ۔ حسن ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4088
عرباض بن ساریہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے روز درندوں میں سے ہر کچلی (سے شکار کرنے) والے اور پرندوں میں سے ہر پنجے (سے شکار کرنے) والے ، پالتو گدھے کے گوشت سے ، باندھ کر تیر اندازی کیے جانے والے اور ’’خلیسہ‘‘ کے کھانے سے اور جنگ میں گرفتار ہونے والی حاملہ عورت سے وضع حمل سے پہلے جماع کرنے سے منع فرمایا ۔ محمد بن یحیی بیان کرتے ہیں ، ابو عاصم سے ’’مجثمہ‘‘ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا : کسی پرندے یا کسی چیز کو باندھ کے اس پر تیر اندازی کی جائے ، اور ان سے ’’خلیسہ‘‘ کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا ، کوئی شخص بھیڑیئے یا درندے سے اس کا شکار چھڑائے اور وہ اس کے ذبح کرنے سے قبل اس کے ہاتھ میں مر جائے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4089
ابن عباس اور ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے شیطان کے شریطہ سے منع فرمایا ہے ، ابن عیسیٰ نے اضافہ نقل کیا ہے ، یہ (شریطہ) وہ ذبیحہ ہے کہ اس کی جلد کاٹ دی جائے اور اس کی رگیں نہ کاٹی جائیں ، پھر اسے چھوڑ دیا جائے حتی کہ وہ مر جائے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4090
جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جنین (پیٹ کے بچے) کی ماں کا ذبح کرنا اُس کا ذبح کرنا ہے ۔‘‘ صحیح ، رواہ ابوداؤد و الدارمی ۔

Haidth Number: 4091
اور امام ترمذی نے اسے ابوسعید ؓ سے روایت کیا ہے ۔ صحیح ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4092
ابوسعید ؓ خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، ہم نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! ہم اونٹنی ، گائے اور بکری ذبح کرتے ہیں اور ہم ان کے پیٹ میں بچہ پاتے ہیں ، تو کیا ہم اسے پھینک دیں یا اسے کھا لیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر چاہو تو کھا لو ، کیونکہ اس کی ماں کو ذبح کرنا اس کا ذبح کرنا ہے ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 4093
عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص نے کسی چڑیا یا اس سے اوپر (چھوٹے یا بڑے) پرندے کو ناحق قتل کیا تو اللہ اس کے قتل کے متعلق اس سے پوچھے گا ، عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! اس کا حق کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اسے ذبح کرے اور پھر اسے کھا لے ، اور وہ اس کا سر کاٹ کر اسے مت پھینکے ۔‘‘ حسن ، رواہ احمد و النسائی و الدارمی ۔

Haidth Number: 4094
ابوواقد لیشی ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ مدینہ تشریف لائے تو اہل مدینہ اونٹوں کے کوہان کاٹ لیا کرتے تھے دنبوں کی چکیاں کاٹ لیا کرتے تھے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جو حصہ زندہ جانور سے کاٹ لیا جائے تو وہ (کٹا ہوا حصہ) مردار ہے ، اسے نہ کھایا جائے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4095
عطاء بن یسار ، بنو حارثہ کے آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ وہ احد کی ایک گھاٹی میں اونٹنی چرایا کرتا تھا ، اس نے اونٹنی میں موت کے آثار دیکھے تو اس نے اسے ذبح کرنے کے لیے کچھ نہ پایا ، چنانچہ اس نے ایک میخ لی اور اس کے سینے کے اوپر کے حصے میں مار دیا حتی کہ اس کا خون بہا دیا ، پھر رسول اللہ ﷺ کو بتایا تو آپ نے اسے کھانے کا حکم فرمایا ۔ اور مالک کی روایت میں ہے کہ اس نے تیز لکڑی کے ساتھ اسے ذبح کیا ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد و مالک ۔

Haidth Number: 4096
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ نے تمام سمندری جانور بنی آدم کے لیے حلال کیے ہیں ۔‘‘ اسنادہ ضعیف جذا ، رواہ الدارقطنی ۔

Haidth Number: 4097