انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب کھانا لگا دیا جائے تو اپنے جوتے اتار دیا کرو ، کیونکہ یہ تمہارے پاؤں کے لیے زیادہ آرام دہ ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف جذا موضوع ، رواہ الدارمی ۔
اسماء بنت ابی بکر ؓ سے روایت ہے کہ جب ان کے پاس ثرید لایا جاتا تو آپ کے کہنے پر اسے ڈھانک دیا جاتا حتی کہ اس کا جوش حرارت ختم ہو جاتا ۔ اور وہ فرماتی تھیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ ایسا کرنا زیادہ باعث برکت ہے ۔‘‘ دونوں روایتیں امام دارمی نے نقل کیں ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الدارمی ۔
نبیشہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص کسی برتن میں کھا کر اسے اچھی طرح صاف کرتا ہے تو وہ برتن اس کے متعلق کہتا ہے : اللہ تمہیں جہنم سے آزادی عطا فرمائے جس طرح تم نے مجھے شیطان سے آزادی دی ۔‘‘ لم اجدہ ، رواہ رزین ۔