Blog
Books
Search Hadith

عقیقہ کا بیان

94 Hadiths Found
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ بیت الخلا سے باہر تشریف لائے تو آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا ۔ صحابہ نے عرض کیا ، کیا ہم آپ کی خدمت میں وضو کا پانی پیش نہ کریں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ مجھے وضو کا حکم صرف اس وقت دیا گیا ہے جب میں نماز پڑھنے کا ارادہ کروں ۔‘‘ اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی ۔

Haidth Number: 4209
امام ابن ماجہ نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا ہے ۔ صحیح ، رواہ ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 4210
ابن عباس ؓ ، نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ ثرید کا پیالہ آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اس کے کناروں سے کھاؤ اور اس کے وسط سے نہ کھاؤ کیونکہ برکت وسط میں نازل ہوتی ہے ۔‘‘ ترمذی ، ابن ماجہ ، دارمی ۔ اور امام ترمذی نے فرمایا :’’ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ اور ابوداؤد کی روایت میں ہے فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو وہ پیالے (پلیٹ) کے بالائی حصے سے نہ کھائے بلکہ وہ اس کے نچلے حصے (یعنی اپنے آگے اور قریب) سے کھائے ، کیونکہ برکت اس کے بالائی حصے میں نازل ہوتی ہے ۔‘‘ حسن ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی ۔

Haidth Number: 4211
عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کو کبھی تکیہ لگا کر کھانا کھاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی آپ کے پیچھے دو آدمی چلتے ہوئے دیکھے گئے ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4212
عبداللہ بن حارث بن جزء ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف فرما تھے کہ آپ کی خدمت میں روٹی اور گوشت پیش کیا گیا تو آپ نے تناول فرمایا اور ہم نے بھی آپ کے ساتھ کھایا ، پھر آپ کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی ۔ ہم نے بھی آپ کے ساتھ نماز پڑھی ، اور ہم نے اس سے زیادہ کچھ نہیں کیا کہ ہم نے کنکریوں کے ساتھ اپنے ہاتھ صاف کر لیے ۔ صحیح ، رواہ ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 4213
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں گوشت کی دستی پیش کی گئی اور آپ دستی کا گوشت پسند فرمایا کرتے تھے ، آپ نے دانتوں کے ساتھ اس سے نوچ لیا ۔ صحیح ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 4214
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ چھری کے ساتھ (پکے ہوئے) گوشت کو مت کاٹو کیونکہ یہ عجمیوں کا طریقہ ہے ، بلکہ اسے دانتوں کے ساتھ کھاؤ ، کیونکہ ایسا کرنا زیادہ لذیذ اور کھانے میں زیادہ سہل ہے ۔‘‘ ابوداؤد ، بیہقی فی شعب الایمان ، اور دونوں نے فرمایا : یہ روایت قوی نہیں ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد و البیھقی فی شعب الایمان ۔

Haidth Number: 4215
ام منذر ؓ بیان کرتیں ہیں ، رسول اللہ ﷺ میرے گھر تشریف لائے اور علی ؓ بھی آپ کے ہمراہ تھے ، ہمارے گھر میں کھجور کے خوشے لٹک رہے تھے ، رسول اللہ ﷺ انہیں تناول فرمانے لگے اور علی ؓ بھی آپ کے ساتھ کھانے لگے ، رسول اللہ ﷺ نے علی ؓ سے فرمایا :’’ علی ! باز رہو ، کیونکہ تم ابھی ابھی صحت یاب ہوئے ہو ۔‘‘ وہ بیان کرتی ہیں ، میں نے ان کے لیے چقندر اور جو پکائے تو نبی ﷺ نے فرمایا :’’ علی ! یہ کھاؤ کیونکہ یہ تمہارے لیے زیادہ موزوں ہے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ احمد و الترمذی و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 4216
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کو برتن (ہنڈیا ، دیگچی) کے پیندے کے ساتھ لگا ہوا کھانا پسند تھا ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی و البیھقی فی شعب الایمان ۔

Haidth Number: 4217
نبیشہ ؓ ، رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص کسی برتن میں کھا کر اسے اچھی طرح صاف کرتا ہے تو وہ برتن اس کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہے ۔‘‘ احمد ، ترمذی ، ابن ماجہ ، دارمی ۔ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد و الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی ۔

Haidth Number: 4218
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص کے ہاتھ پر چکنائی لگی ہو اور وہ اسے دھوئے بغیر سو جائے پھر کوئی چیز اسے کاٹ لے تو وہ شخص اپنے آپ کو ہی ملامت کرے ۔‘‘ صحیح ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 4219
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کو روٹی اور حیس (کھجور ، پنیر اور گھی) سے تیار شدہ ثرید بہت مرغوب تھا ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4220
ابو اسید انصاری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ زیتون کا تیل کھاؤ اور بدن پر لگاؤ کیونکہ وہ مبارک درخت سے ہے ۔‘‘ اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی ۔

Haidth Number: 4221
ام ہانی ؓ بیان کرتی ہیں ، نبی ﷺ ہمارے گھر تشریف لائے تو فرمایا :’’ کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے ؟‘‘ میں نے عرض کیا ، میرے پاس صرف خشک روٹی اور سرکہ ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ لے آؤ ، جس گھر میں سرکہ ہو وہ سالن سے خالی نہیں ہوتا ۔‘‘ ترمذی ، اور فرمایا : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4222
یوسف بن عبداللہ بن سلام ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے جو کی روٹی کا ٹکڑا لیا ، اس پر کھجور رکھی اور فرمایا :’’ یہ اس کا سالن ہے ۔‘‘ پھر آپ ﷺ نے اسے تناول فرمایا ۔ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4223
سعد ؓ بیان کرتے ہیں ، میں شدید بیمار ہو گیا تو نبی ﷺ میری عیادت کے لیے تشریف لائے ، آپ ﷺ نے اپنا دست مبارک میرے سینے پر رکھا جس سے میں نے اپنے دل پر اس کی ٹھنڈک محسوس کی ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تم تو دل کے مریض ہو ، تم حارث بن کلدہ ثقفی کے پاس جاؤ کیونکہ وہ طبیب آدمی ہے ۔ وہ مدینہ کی سات عجوہ کھجوریں لے کر انہیں گھٹلیوں سمیت کوٹ ڈالے ، پھر وہ تجھے کھلا دے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4224
عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کھجوروں کے ساتھ تربوز کھایا کرتے تھے ۔ ترمذی ۔ امام ابوداؤد نے یہ اضافہ نقل کیا ہے : آپ ﷺ فرمایا کرتے تھے :’’ اس کی حرارت اس کی ٹھنڈک سے کم ہو جاتی اور اس کی ٹھنڈک اس کی حرارت سے کم ہو جاتی ہے ۔‘‘ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4225
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ کی خدمت میں پرانی کھجوریں پیش کی گئیں تو آپ انہیں چیر کر ان میں سے کیڑے نکالنے لگے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4226
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، غزوہ تبوک کے موقع پر نبی ﷺ کی خدمت میں پنیر کا ٹکڑا پیش کیا گیا ، آپ نے چھری منگائی ، اللہ کا نام لیا اور اسے کاٹا ۔ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4227
سلمان ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ سے گھی ، پنیر اور رنگے ہوئے چمڑے کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ نے جس چیز کو اپنی کتاب میں حلال قرار دیا ہے وہ حلال ہے اور جسے اپنی کتاب میں حرام قرار دیا ہے وہ حرام ہے ، اور اس نے جس چیز کے متعلق سکوت اختیار کیا تو وہ ایسی چیز کے زمرے میں ہے جس سے درگزر فرمایا ۔‘‘ ابن ماجہ ، ترمذی ۔ اور امام ترمذی ؒ کہتے ہیں : یہ حدیث غریب ہے اور زیادہ صحیح یہ ہے کہ یہ روایت موقوف ہے ۔ سندہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ و الترمذی ۔

Haidth Number: 4228
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ میں چاہتا ہوں کہ میرے پاس گندم کے سفید آٹے کی روٹی ہو جو گھی اور دودھ سے گوندھ کر تیار کی گئی ہو ‘‘ صحابہ میں سے ایک آدمی اٹھا اور وہ اسے بنا کر آپ کی خدمت میں لے آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ یہ (گھی) کس چیز میں تھا ؟‘‘ اس نے عرض کیا : سانڈھے کی جلد سے بنے ہوئے برتن میں تھا ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اسے لے جاؤ ۔‘‘ ابوداؤد ، ابن ماجہ ، اور ابوداؤد نے فرمایا : یہ حدیث منکر ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 4229
علی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے کچا لہسن کھانے سے منع فرمایا ہے مگر پکا ہوا (کھانے میں کچھ حرج نہیں) اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4230
ابوزیاد بیان کرتے ہیں ، عائشہ ؓ سے پیاز کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے جو آخری کھانا تناول فرمایا اس میں پیاز تھا ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4231
بسر کے دونوں بیٹوں سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے آپ کے سامنے مکھن اور کھجور پیش کیا ۔ آپ ﷺ مکھن اور کھجور پسند فرمایا کرتے تھے ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4232

وَعَنْ عِكْرَاشِ بْنِ ذُؤَيْبٍ قَالَ: أُتِينَا بِجَفْنَةٍ كَثِيرَة من الثَّرِيدِ وَالْوَذْرِ فَخَبَطْتُ بِيَدِي فِي نَوَاحِيهَا وَأَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ بَيْنِ يَدَيْهِ فَقَبَضَ بِيَدِهِ الْيُسْرَى عَلَى يَدِيَ الْيُمْنَى ثُمَّ قَالَ: «يَا عِكْرَاشُ كُلْ مِنْ مَوْضِعٍ وَاحِدٍ فَإِنَّهُ طَعَامٌ وَاحِدٌ» . ثُمَّ أَتَيْنَا بِطَبَقٍ فِيهِ أَلْوَانُ التَّمْرِ فَجَعَلْتُ آكُلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ وَجَالَتْ يَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الطبقِ فَقَالَ: «يَا عِكْرَاشُ كُلْ مِنْ حَيْثُ شِئْتَ فَإِنَّهُ غَيْرُ لَوْنٍ وَاحِدٍ» ثُمَّ أَتَيْنَا بِمَاءٍ فَغَسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ وَمسح بَلل كَفَّيْهِ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ وَرَأْسَهُ وَقَالَ: «يَا عِكْرَاشُ هَذَا الْوُضُوءُ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

عکراش بن ذؤیب ؓ بیان کرتے ہیں ، ہمارے پاس ایک پیالہ لایا گیا جس میں بہت سا ثرید اور بوٹیاں تھیں ، میں اس کے اطراف میں ہاتھ مار رہا تھا جبکہ رسول اللہ ﷺ اپنے سامنے سے تناول فرما رہے تھے ، آپ ﷺ نے اپنے بائیں ہاتھ سے میرا دایاں ہاتھ پکڑا ، پھر فرمایا :’’ عکراش ! ایک جگہ سے کھاؤ کیونکہ کھانا ایک ہی طرح کا ہے ۔‘‘ پھر ہمارے پاس ایک طباق لایا گیا جس میں مختلف قسم کی کھجوریں تھیں ، میں اپنے سامنے سے کھانے لگا جبکہ رسول اللہ ﷺ کا دست مبارک پورے طباق میں گھوم رہا تھا ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ عکراش ! جہاں سے چاہو کھاؤ کیونکہ وہ ایک قسم کی نہیں ہیں ۔‘‘ پھر ہمارے پاس پانی لایا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھ دھوئے اور اپنے ہاتھوں کی نمی اپنے چہرے ، بازوؤں اور سر پر مل لی ۔ اور فرمایا :’’ عکراش ! یہ آگ سے پکی ہوئی چیز کا وضو ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4233
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، جب رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے کسی کو بخار ہو جاتا تو آپ جو کا حریرہ بنانے کا حکم فرماتے ، جب وہ بنایا جاتا تو آپ انہیں حکم فرماتے اسے گھونٹ گھونٹ پیئو ، نیز آپ ﷺ فرمایا کرتے تھے :’’ یہ غم زدہ شخص کو قوت بخشتا ہے اور مریض کے دل کو فرحت بخشتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی خاتون پانی کے ذریعے اپنے چہرے سے میل دور کرتی ہے ۔‘‘ ترمذی ، اور فرمایا : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4234
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ عجوہ جنت سے ہے اور اس میں زہر سے شفا ہے ، اور کھمبی مَن (من و سلویٰ) سے ہے ، اور اس کا پانی آنکھ کے لیے باعثِ شفا ہے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4235
مغیرہ بن شعبہ ؓ بیان کرتے ہیں ، میں ایک رات رسول اللہ ﷺ کے ہاں مہمان تھا آپ نے ایک پہلو (ران) کے متعلق حکم فرمایا تو اسے بھونا گیا ، پھر آپ نے چھری لی اور اس کے ساتھ اس سے میرے لیے کاٹنے لگے ، اتنے میں بلال ؓ آپ کو نماز کے لیے اطلاع دینے آئے تو آپ ﷺ نے چھری پھینک دی اور فرمایا :’’ اسے کیا ہوا اس کے ہاتھ خاک آلود ہوں ۔‘‘ مغیرہ ؓ نے کہا : میری مونچھیں لمبی تھیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ میں مسواک پر رکھ کر انہیں کاٹ دوں ۔‘‘ یا فرمایا :’’ تم خود مسواک پر رکھ کر انہیں کاٹ لو ۔‘‘ سندہ صحیح ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4236

وَعَن حُذيفةَ قَالَ: كُنَّا إِذَا حَضَرْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم لَمْ نَضَعْ أَيْدِيَنَا حَتَّى يَبْدَأُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَضَعُ يَدَهُ وَإِنَّا حَضَرْنَا مَعَهُ مَرَّةً طَعَامًا فَجَاءَتْ جَارِيَةٌ كَأَنَّهَا تُدْفَعُ فَذَهَبَتْ لِتَضَعَ يَدَهَا فِي الطَّعَامِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهَا ثُمَّ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ كَأَنَّمَا يُدْفَعُ فَأَخَذَهُ بِيَدِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الشَّيْطَانَ يَسْتَحِلُّ الطَّعَامَ أَنْ لَا يُذْكَرَ اسمُ اللَّهِ عليهِ وإِنَّه جَاءَ بِهَذِهِ الْجَارِيَةِ لِيَسْتَحِلَّ بِهَا فَأَخَذْتُ بِيَدِهَا فَجَاءَ بِهَذَا الْأَعْرَابِيِّ لِيَسْتَحِلَّ بِهِ فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ يَدَهُ فِي يَدِي مَعَ يَدِهَا» . زَادَ فِي رِوَايَةٍ: ثُمَّ ذَكَرَ اسمَ اللَّهِ وأكَلَ. رَوَاهُ مُسلم

حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں ، جب ہم نبی ﷺ کے ساتھ کسی کھانے میں شریک ہوتے تو ہم کھانے کے لیے ہاتھ نہیں بڑھاتے تھے جب تک رسول اللہ ﷺ شروع نہیں فرماتے تھے اور آپ اپنا ہاتھ بڑھاتے تھے ، ایک مرتبہ ہم آپ ﷺ کے ساتھ کھانے میں شریک ہوئے تو ایک بچی آئی گویا اسے دھکیلا جا رہا ہے ، اس نے کھانے میں اپنا ہاتھ رکھنا چاہا تو رسول اللہ ﷺ نے اسے ہاتھ سے پکڑ لیا ، پھر ایک دیہاتی آیا وہ بھی اسی طرح تھا جیسے اسے دھکیلا جا رہا ہو آپ نے اسے بھی ہاتھ سے پکڑ لیا ، پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ شیطان اس کھانے پر ، جس پر اللہ کا نام نہ لیا جائے ، دسترس حاصل کر لیتا ہے ، وہ اس بچی کو لے کر آیا تا کہ وہ اس کے ذریعے دسترس حاصل کر سکے ، لیکن میں نے اسے ہاتھ سے پکڑ لیا ، پھر وہ اس دیہاتی کو لایا تا کہ اس کے ذریعے دسترس حاصل کر سکے ، لیکن میں نے اسے بھی ہاتھ سے پکڑ لیا ، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! بے شک اس (شیطان) کا ہاتھ ، اس (بچی) کے ہاتھ کے ساتھ میرے ہاتھ میں ہے ۔‘‘ اور ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں : پھر آپ ﷺ نے اللہ کا نام لیا اور کھایا ۔ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 4237
عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک غلام خریدنا چاہا تو آپ نے اس کے سامنے کھجوریں رکھیں ، اس غلام نے بہت زیادہ کھجوریں کھا لیں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک زیادہ کھانا بے برکتی ہے ۔‘‘ اور آپ ﷺ نے اسے واپس کرنے کا حکم فرمایا ۔ اسنادہ ضعیف جذا موضوع ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔

Haidth Number: 4238