Blog
Books
Search Hadith

سورۂ سبا سبا اور اس کی اولاد کا ذکر

2 Hadiths Found
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سبا کے بارے میں سوال کیا کہ وہ مرد تھا یا عورت یا زمین کانام ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ مرد تھا، اس کے دس بچے تھے، ان میں چھ یمن میں اور چار شام میں آباد ہوئے، پس یمنییہ ہیں: مذحج، کندہ، ازد، اشعری، انمار اور حمیر،یہ سارے کے سارے عرب تھے اور شامییہ ہیں: لخم، جذام، عاملہ اور غسان۔

Haidth Number: 8725

۔ (۱۱۲۹۲)۔ عَنْ أَبِی عَبْدِالرَّحْمٰنِ الْحُبُلِیِّ،یَقُوْلُ: إِنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِاللّٰہِ الْأَنْصَارِیِّ بَرَکَ بِہِ بَعِیْرٌ قَدْْ أَزْحَفَ بِہِ، فَمَرَّ عَلَیْہِ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ لَہٗ: ((مَالَکَیَا جَابِرُ؟)) فَأَخْبَرَہُ، فَنَزَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلَی الْبَعِیْرِ، ثُمَّ قَالَ: ((إِرْکَبْ یَا جَابِرُ۔)) فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّہُ لَا یَقُوْمُ، فَقَالَ لَہٗ: ((إِرْکَبْ۔)) فَرَکِبَجَابِرٌالْبَعِیْرَ، ثُمَّ ضَرَبَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْبَعِیْرَ بِرِجْلِہِ، فَوَثَبَ الْبَعِیْرُ وَثْبَۃً لَوْ لَا أَنَّ جَابِراً تَعَلَّقَ بِالْبَعِیْرِ لَسَقَطَ مِنْ فَوْقِہِ، ثُمَّ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِجَابِرٍ: ((تَقَدَّمْ یَا جَابِرُ الْآنَ عَلٰی أَھْلِکَ، إِنْ شَائَ اللّٰہُ تَجِدْھُمْ قَدْیَسَّرُوْا لَکَ کَذَا وَکَذَا)) حَتّٰی ذَکَرَ الْفُرُشَ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((فِرَاشٌ لِلرَّجُلِ وَفِرَاشٌ لأمْرَأَتِہِ وَالثَّالِثُ لِلضَّیْفِ وَالرَّابِعُ لِلشَّیْطَانِ۔)) (مسند احمد: ۱۴۱۷۰)

سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ان کا اونٹ تھک ہار کر اور چلنے سے عاجز ہو کر بیٹھ گیا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے پاس سے گزرے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دریافت فرمایا: جابر! کیا بات ہے؟ انہوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ساری بات بتائی، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی سواری سے اتر کر سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے اونٹ کی طرف گئے اور فرمایا: جابر! سوار ہو جائو۔ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ تو کھڑا ہی نہیں ہوتا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم سوار تو ہو جائو۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اونٹ پر سوار ہوگئے اورآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا پائوں اونٹ کو مارا اوروہ اچھل کر اٹھ کھڑا ہوا۔ اگر سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اونٹ کو قابو کرکے پکڑ نہ لیتے تو اوپر سے نیچے جا گرتے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے فرمایا: اب تم چلو اور اپنے اہل خانہ میں پہنچو۔ تم گھر جا کر دیکھو گے کہ وہ تمہارے لیے فلاں فلاں چیز تیار کر چکے ہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بستروں تک کا بھی ذکر کیا۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: (گھر میں) ایک بستر مرد کے لیے، ایک اس کی بیوی کے لیے، تیسرا مہمان کے لیے اور چوتھا شیطان کے لیے ہوتا ہے۔

Haidth Number: 11292