Blog
Books
Search Hadith

سورۂ تحریم {یَا اَیُّہَا النَّبِیُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا اَحَلَّ اللّٰہُ لَکَ} کی تفسیر

3 Hadiths Found
۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، سیدہ زینب بنت حجش ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس ٹھہرتے تھے اور ان کے پاس شہد پیتے تھے، میں(عائشہ) اور حفصہ دونوں نے آپس میں یہ سکیم تیار کی کہ ہم میں سے جس کے پاس بھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لائیں، وہ یہ کہے: میںتو آپ سے مغافیر کی بوپاتی ہوں، کیا آپ نے مغافیر کھایا ہے، پس جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہم میںسے ایک کے پاس داخل ہوئے تو اس نے وہی بات کہی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے زینب کے پاس سے شہد پیا ہے، آئندہ میں ہر گز نہ پیوں گا۔ پس یہ آیات نازل ہوئیں: {لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَ حَلَّ اللّٰہُ لَکَ}… اے نبی تو وہ کیوں حرام کرتاہے جو اللہ نے تیرے لیے حلال کیا ہے؟ {إِنْ تَتُوبَا}… اگر تم دونوںاللہ کی طرف توبہ کرو۔ یہ سیدہ عائشہ اور سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کے بارے میں ہے۔ اور {وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِیُّ إِلٰی بَعْضِ أَ زْوَاجِہِ}… اور جب نبی نے اپنی کسی بیوی سے پوشیدہ طور پر کوئی بات کہی۔ اس سے مراد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کییہ بات تھی: بلکہ میں نے تو شہد پیا ہے۔

Haidth Number: 8803
سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی رسول کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی دس برس تک خدمت کی۔ (ایک روایت میں نو سال کا ذکر ہے)آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے جو حکم بھی دیا اور پھر مجھ سے اس بارے میں کوتاہی ہو گئییا نقصان ہو گیا اورآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے گھر میں سے کسی نے بھی مجھے برابھلا کہا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے: اسے چھوڑ دو،اگر ایسا ہونا مقدر میں ہوتا تو وہ ہو جاتا ۔

Haidth Number: 11489
سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو تحفے میں ایک سفید خچر دیا گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس پر سوار ہوئے، سیدنا عقبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اس کو چلا رہے تھے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے فرمایا: پڑھو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میںکیا پڑھوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ}پڑھو۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سورت کو دہرایا،یہاں تک کہ سیدنا عقبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس سورت کو پڑھ لیا، لیکن جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دیکھا کہ میں اس سورت سے زیادہ خوش نہیں ہوا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: لگتا ہے، تم اس کو معمولی سمجھ رہے ہو، تو نے نماز میں اس جیسی سورت نہیں پڑھی ہو گی (یعنییہ بے مثال سورت ہے، جس کو نماز میں پڑھا جائے)۔

Haidth Number: 11490