Blog
Books
Search Hadith

نماز میں اشارے سے سلام کے جواب دینے کا بیان۔

5 Hadiths Found
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، اور آپ نماز پڑھ رہے تھے تو میں نے آپ کو سلام کیا، تو آپ نے مجھے اشارے سے جواب دیا،  ( ابن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں )  اور میں یہی جانتا ہوں کہ صہیب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی سے اشارہ کیا۔

It was narrated that Suhaib, the Companion of the Messenger of Allah (ﷺ) said: I passed by the Messenger of Allah (ﷺ) when he was praying, and greeted him with Salam. He returned my greeting with a gesture, or maybe it was just with his finger.

Haidth Number: 1187
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد قباء میں نماز پڑھنے کے لیے داخل ہوئے، تو لوگ ان کے پاس سلام کرنے کے لیے آئے، میں نے صہیب صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا  ( وہ آپ کے ساتھ تھے )  کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب سلام کیا جاتا تھا تو آپ کیسے جواب دیتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: آپ اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے تھے۔

It was narrated that Zaid bin Aslam said: Ibn 'Umar said: The Prophet (ﷺ) entered the Masjid of Quba' to pray there, then some men came in and greeted him with Salam. I asked Suhaib, who was with him: 'What did the Messenger of Allah (ﷺ) do when he was greeted?' He said: 'He used to gesture with his hand.'

Haidth Number: 1188
Haidth Number: 1189
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسی ضرورت کے لیے بھیجا، جب میں  ( واپس آیا تو )  میں نے آپ کو نماز پڑھتے ہوئے پایا، تو میں نے  ( اسی حالت میں )  آپ کو سلام کیا، تو آپ نے مجھے اشارے سے جواب دیا، جب آپ نماز پڑھ چکے تو مجھے بلایا، اور فرمایا:  تم نے ابھی مجھے سلام کیا تھا، اور میں نماز پڑھ رہا تھا ، اور اس وقت آپ پورب کی طرف رخ کیے ہوئے تھے ۱؎۔

It was narrated that Jabir said: The Messenger of Allah (ﷺ) sent me on an errand then I came back to him while he was praying. I greeted him with the salam and he gestured to me. When he finished he called me and said: 'You greeted me with Salam just now and I was praying.' And he was facing toward the east that day.

Haidth Number: 1190
مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے  ( کسی ضرورت سے )  بھیجا، میں  ( لوٹ کر )  آپ کے پاس آیا تو آپ  ( سواری پر )  مشرق یا مغرب کی طرف جا رہے تھے، میں نے آپ کو سلام کیا تو آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا، میں واپس ہونے لگا تو آپ نے مجھے آواز دی:  اے جابر!   ( تو میں نے نہیں سنا ) پھر لوگوں نے بھی مجھے جابر کہہ کر  ( بلند آواز سے )  پکارا، تو میں آپ کے پاس آیا، اور آپ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے آپ کو سلام کیا مگر آپ نے مجھے جواب نہیں دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  میں نماز پڑھ رہا تھا ۔

It was narrated that Jabir said: The Messenger of Allah (ﷺ) sent me on an errand, then I came back to him while he was facing the east or the west. I greeted him with salam and he gestured to me. Then when he finished he called me and said: O Jabir! So I came and said: O Messenger of Allah, I greeted you with Salam but you did not answer. He said: 'I was praying.'

Haidth Number: 1191