Blog
Books
Search Hadith

حج اور عمرے کابیان

54 Hadiths Found
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بیت اللہ كا طواف كیا تو ہرطواف میں حجر اسود اور ركن كو چھوا یاكہاكہ استلام كیا۔

Haidth Number: 1557
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے یوم ترویہ سے ایك دن پہلے لوگوں كو خطبہ دیا اور مناسك كےبارے میں بتلایا۔

Haidth Number: 1558
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم كا ایك (طریقۂ)تلبیہ یہ بھی تھا: لَبَّيْكَ إِلٰهَ الْحَقِّ، حاضر ہوں اے سچے معبود۔

Haidth Number: 1559
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ وہ آب زم زم ساتھ اٹھا کر لاتی تھیں۔ اور بتاتی تھیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی آب زم زم برتنوں اورمشكیزوں میں اٹھاتے، مریضوں پر ڈالتے اور انہیں پلاتے۔

Haidth Number: 1560
عثمان بن عفان‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام كی حالت میں اپنا چہرہ ڈھانپ لیا كرتے تھے۔

Haidth Number: 1561
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ كی ہر رات بیت اللہ كی زیارت كرتے تھے۔

Haidth Number: 1562
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ كی ہر رات بیت اللہ كی زیارت كرتے تھے۔

Haidth Number: 1563
تمام ایامِ تشریق ذبح كے دن ہیں۔( ) یہ حدیث جبیر بن مطعم، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک اور صحابی، ابوسعید خدری اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

Haidth Number: 1564
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مكہ كی ہر گلی ایك راستہ اور منحر( نحر كرنے كی جگہ)ہے

Haidth Number: 1565
جابر‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے زمانے میں قربانی كا گوشت مدینے لایا كرتے تھے۔

Haidth Number: 1566
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ حالتِ نماز میں ایك بچھو نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم كو ڈس لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی بچھوپر لعنت كرے، نمازی، غیر نمازی کسی کو بھی نہیں چھوڑتا، اسے حل و حرم میں قتل كردو

Haidth Number: 1567
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ: (حج و عمرہ کے بعد) عورتوں پر بال منڈوانا لازم نہیں، بلكہ بال چھوٹے كروانا لازم ہے۔( )

Haidth Number: 1568
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: جب بھی کو تلبیہ کہنے والا بآواز بلند تلبیہ کہتا ہے اسے خوشخبری دی جاتی ہے اور تكبیر كہنے والا جب بھی تكبیر (اللہ اكبر) كہے گا اسے خوشخبری دی جاتی ہے۔ پوچھا گیا: كیا جنت كی؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔( )

Haidth Number: 1569
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یومِ عرفہ کےعلاوہ ایسا كوئی دن نہیں جس میں اللہ تعالیٰ بندوں کی بڑی تعداد كو جہنم سے آزاد كرتا ہو۔ اللہ قریب ہوتا ہے ،پھر فرشتوں پر فخر كرتا ہے اور فرماتا ہے: یہ اور كیا چاہتے ہیں؟

Haidth Number: 1570
عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہتے ہیں كہ میری بہن نے نذر مانی كہ وہ ننگے سر ،ننگے پاؤں كعبے كی طرف پیدل جائے گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس كے پاس آئے اور پوچھا: اس كا كیا معاملہ ہے؟ گھر والوں نے كہا: اس نے نذر مانی ہے كہ كعبہ كی طرف ننگے سر ننگے پاؤں پیدل جائے گی۔ آپ نے فرمایا: اسے كہو سوار ہو جائے اور چادر اوڑھ لے(حج كرے) (اور قربانی كرے)

Haidth Number: 1571
عمر بن خطاب‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ: نفر(ذی الحجہ کی ۱۲ ویں تاریخ جب حاجی منی سےواپس ہوکرمکہ معظمہ کا رخ کرتےہیں) كی رات (ابطح) میں قیام كرنا سنت ہے

Haidth Number: 1572
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس شخص نے بیت اللہ كے(سات) چكر لگائے، اور دوركعتیں پڑھیں تو گویا اس نے ایك گردن آزاد كی

Haidth Number: 1573
عبداللہ بن حبشی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس شخص نے بیری كا درخت كاٹا اللہ تعالیٰ اس كے سر كو آگ میں ڈالے گا( یعنی:حرم كی بیری) ۔

Haidth Number: 1574
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: محرم كے بغیر عورت حج نہ كرے، ایك آدمی نے كہا: اے اللہ كے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌میرا نام فلاں غزوے میں لكھ دیا گیا ہے جب كہ میری بیوی حج کے لئے نکل چکی ہے؟ آپ نے فرمایا: جاؤ اور اس كے ساتھ حج كرو۔

Haidth Number: 1575
حمزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ اس نے ایك آدمی كو اونٹ پر بیٹھے دیكھا، جو منیٰ میں لوگوں کی اقامت گاہوں میں جارہے تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم موجود تھے اور وہ آدمی كہہ رہا تھا: ان ایام میں روزہ مت ركھو، كیوں كہ یہ كھانے پینے كے دن ہیں۔ ہمیں بتایا گیا كہ وہ اعلان كرنےوالے بلال‌رضی اللہ عنہ تھے۔(

Haidth Number: 1576
شیبہ کی ایک لونڈ جو کہ اس کے بیٹے کی ماں تھی، مروی ہے كہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كو صفا و مروہ كے درمیان سعی كرتے دیكھا، آپ فرما رہے تھے:ابطح كودوڑ كر پار كیا جائے

Haidth Number: 1577
ابو عمران جونی رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے كہ اس نے اپنے غلاموں كے ساتھ حج كیا ،كہتے ہیں كہ میں ام سلمہ رضی اللہ عنہا كے پاس آیا ،اور كہا: اے ام المؤمنین میں نے كبھی حج نہیں كیا، میں دونوں میں سے كس سے ابتدا كروں، حج سے یا عمرے سے؟ انہوں نے كہا: اگر چاہو تو حج سے پہلے عمرہ كر لو اور اگر چاہو تو حج كے بعد عمرہ كر لو۔ پھر میں ام المؤمنین صفیہ کے پاس آیا۔ تو انہوں نے بھی ایسے ہی بتایا۔ میں پھر ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس واپس آیا میں نےصفیہ كی بات بتائی، ام سلمہ نے كہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كو فرماتے ہوئے سنا: اے آلِ محمد ! تم میں سے جو حج كرنا چاہے وہ حج كے ساتھ عمرے کا تلبیہ كہے۔

Haidth Number: 1578
) بلال بن رباح رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے مزدلفہ کے دن کی صبح فرمایا: اے بلال لوگوں كو خاموش كرواؤ، پھر فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہارے اس اجتماع میں تم پر فراخی كی ہے، تمہارے گناہ گار شخص كو تمہارے نیك شخص كی وجہ سے عطا كیا اور تمہارے نیك شخص نے جو سوال كیااسےعطا كیا۔ اب اللہ كے نام كے ساتھ آگے بڑھو

Haidth Number: 1579

عن عَائِشَة مرفوعا: يَا عَائِشَةُ! لَوْلاَ أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثُو عَهْدٍ بِشِرْكٍ (وَلَيْس عِنْدِي مِن النَفَقَة مَا يُقَوِّي عَلَى بِنَائِهِ) (لَأَنْفَقتُ كَنْزَ الكَعبَة فِي سَبِيْلِ اللهِ وَ) لَهَدَمْتُ الْكَعْبَةَ فَأَلْزَقْتُهَا بِالأَرْضِ (ثُم بَنيْتُهَا عَلَى أَسَاسِ إِبْرَاهِيْم) وَجَعَلْتُ لَهَا بَابَيْنِ (مَوضُوْعَيْن فِي الأَرْضِ) بَابًا شَرْقِيًّا (يَدخُل النَاس مِنْه) وَبَابًا غَرْبِيًّا (يَخْرجُون مِنْه) وَزِدْتُ فِيه سِتَّةَ أَذْرُعٍ مِنَ الْحِجْرِ –وَفِي رواية: وَلأَدخَلتُ فِيْهَا الحِجْر- فَإِنَّ قُرَيْشًا اقْتَصَرَتْهَا حَيْثُ بَنَتِ الْكَعْبَةَ. (فَإِنْ بَدَا لِقَوْمِكِ مِنْ بَعْدِى أَنْ يَبْنُوهُ فَهَلُمِّى لأُرِيَكِ مَا تَرَكُوا مِنْهُ. فَأَرَاهَا قَرِيبًا مِنْ سَبْعَةِ أَذْرُعٍ). وفي رواية عنها: قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌عَنِ الْجَدْرِ –أي: الحجر- أَمِنَ الْبَيْتِ هُوَ؟ قَالَ: «نَعَمْ». قُلْتُ فَلِمَ لَمْ يُدْخِلُوهُ فِى الْبَيْتِ؟ قَالَ: «إِنَّ قَوْمَكِ قَصَّرَتْ بِهِمُ النَّفَقَةُ». قُلْتُ فَمَا شَأْنُ بَابِهِ مُرْتَفِعًا؟ قَالَ: فَعَلَ ذَلِكَ قَوْمُكِ لِيُدْخِلُوا مَنْ شَاءُوا وَيَمْنَعُوا مَنْ شَاءُوا وفي رواية: تَعَزُّزًا أَنْ لاَ يَدْخُلَهَا إِلاَّ مَنْ أَرَادُوا فَكَانَ الرَّجُلُ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَدْخُلَهَا يَدَعُونَهُ يَرْتَقِى حَتَّى إِذَا كَادَ أَنْ يَدْخُلَ دَفَعُوهُ فَسَقَطَ وَلَوْلاَ أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثٌ عَهْدُهُمْ فِى الْجَاهِلِيَّةِ فَأَخَافَ أَنْ تُنْكِرَ قُلُوبُهُمْ لَنَظَرْتُ أَنْ أُدْخِلَ الْجَدْرَ فِى الْبَيْتِ وَأَنْ أُلْزِقَ بَابَهُ بِالأَرْضِ. (فَلَمَّا مَلَكَ ابْنُ الزُّبَيْرِ هَدَمَهَا وَجَعَلَ لَهَا بَابَيْنِ)، (وفي رواية: فَذَلِكَ الَّذِي حَمَلَ ابْنَ الزُّبَيْرِ عَلَى هَدْمِهِ. قَالَ يَزِيدُ بْنُ رُومَانَ: وَقَدْ شَهِدْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ حِينَ هَدَمَهُ وَبَنَاهُ وَأَدْخَلَ فِيهِ الْحِجْر وَقَدْ رَأَيْتُ أَسَاسَ إِبْرَاهِيمَ عليه السلام حِجَارَةً مُتَلَاحِمَةً كَأَسْنِمَةِ الْإِبِلِ مُتَلَاحِكَةً

عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا مروی ہے كہ: اے عائشہ اگر تمہاری قوم شرك سے نئی نئی اسلام میں داخل نہ ہوئی ہوتی( اور میرے پاس اتنامال نہیں كہ میں اس كی عمارت مضبوط كر دوں) (تومیں كعبے كے خزانے اللہ كے راستے میں خرچ كر دیتا اور) میں كعبے كو گرا كر زمین كے برابر كر دیتا(پھر ابراہیم علیہ السلام كی بنیادوں پر كھڑا كرتا)(زمین كے برابر) دو دروازے بناتا، ایك مشرقی جانب( جس سے لوگ داخل ہوتے) دوسرا مغربی جانب( جس سے لوگ باہر نكلتے) اور حجر(حطيم) كے چھ ہاتھ اس میں داخل كرتا۔ اور ایك روایت میں ہے:میں حجر كو اس میں داخل كرتا، كیوں كہ جب قریش نے كعبہ بنایا تھا تو یہ حصہ چھوڑ دیا تھا( میرے بعد اگر آپ کی قوم كو آسانی میسر ہوتو وہ اسے بنالے، آؤ میں تمہیں دكھاؤں كہ انہوں نے كونسا حصہ چھوڑا ہے۔ آپ نے عائشہ رضی اللہ عنہا كو سات بازو پر محیط جگہ دكھائی۔ اور ان سے مروی ایك روایت میں ہے: كہتی ہیں كہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا كیا یہ بیت اللہ كا حصہ ہے؟ آپ نے فرمایا: ہاں، میں نے كہا: تب انہوں نے اسے بیت اللہ میں داخل كیوں نہیں كیا؟ آپ نے فرمایا: تمہاری قوم كے پاس خرچ كم ہوگیا تھا۔ میں نے كہا: اس كے بلند دروازے كا كیا معاملہ ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ تمہاری قوم نے كیا ہے تاكہ جسے وہ چاہیں داخل ہونے دیں اور جسے چاہیں روك دیں۔ اور ایك روایت میں ہے: فخر كرتے ہوئے تاكہ جسے وہ چاہیں داخل ہونے دیں،جب كوئی آدمی اس میں داخل ہونا چاہتا تو اسے داخل ہونے كے لئے چھوڑ دیتے ،وہ اوپر چڑھتا جب وہ اس میں داخل ہونے والا ہوتا تو اسےدھكا دےكرگردایتے ۔ اگر تمہاری قوم نئی نئی جاہلیت سے اسلام میں داخل نہ ہوئی ہوتی اور مجھے ڈر ہے كہ (ایسا کرنے سے) ان كے دل انكار كر دیں گے۔ تو میں جدر(دیوار، حجر) كو بیت اللہ میں داخل كروادیتا۔ اور اس كے دروازے كو زمین كے برابر كر دیتا، جب عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نگران بنے تو انہوں نے اسے گراگر اس كے دو دروازے بنا دیئے ۔ اور ایك روایت میں ہے: یہی وہ حدیث تھی جس نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما كو خانہ كعبہ گرانے پر ابھارا، یزید بن رومان نے كہا: جب عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے اسے گرا كر بنایا اور اس میں حجر كو داخل كیا تو میں بھی ان كے پاس موجود تھا، میں نے ابراہیم كی بنیادوں کے پتھراس طرح جڑے ہوئے دیکھےجیسے وہ اونٹوں کی قطارکی کوہانوں کی طرح ہوں۔

Haidth Number: 1580