Blog
Books
Search Hadith

سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات

36 Hadiths Found

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مَضَى رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، وَاسْتَخْلَفَ عَلَى الْمَدِينَةِ أَبَا رُهْمٍ كُلْثُومَ بن حُصَيْنٍ الْغِفَارِيَّ، وَخَرَجَ لِعَشْرٍ مَضَيْنَ مِنْ رَمَضَانَ، فَصَامَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، وَصَامَ النَّاسُ مَعَهُ حَتَّى إِذَا كَانَ بِـ(الْكَدِيدِ) مَا بَيْنَ (عُسْفَانَ) وَ(أَمَجَ) أَفْطَرَ، ثُمَّ مَضَى حَتَّى نَزَلَ (مَرَّ الظَّهْرَانِ) فِي عَشَرَةِ آلافٍ مِّنَ الْمُسْلِمِينَ مِنْ مُزَيْنَةَ وَسُلَيْمٍ، وَفِي كُلِّ الْقَبَائِلِ عَدَدٌ وَإِسْلامٌ، وَأَوْعَبَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، الْمُهَاجِرُونَ وَالأَنْصَارُ، فَلَمْ يَتَخَلَّفْ مِنْهُمْ أَحَدٌ، فَلَمَّا نَزَلَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بِـ(مَرِّ الظَّهْرَانِ)، وَقَدْ عَمِيَتِ الأَخْبَارُ عَنْ قُرَيْشٍ، فَلَمْ يَأْتِهِمْ عَنْ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌خَبَرٌ، وَلا يَدْرُونَ مَا هُوَ فَاعِلٌ؟ خَرَجَ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ أَبُو سُفْيَان بن حَرْبٍ، وَحَكِيمُ بن حِزَامٍ، وَبُدَيْلُ بن وَرْقَاءَ يَتَحَسَّسُونَ وَيَنْتَظِرُونَ هَلْ يَجِدُونَ خَبَرًا، أَوْ يَسْمَعُونَ بِهِ؟ وَقَدْ كَانَ الْعَبَّاسُ بن عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَتَى رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بِبَعْضِ الطَّرِيقِ، وَقَدْ كَانَ أَبُو سُفْيَانَ بن الْحَارِثِ بن عَبْدِالْمُطَّلِبِ، وَعَبْدُ اللهِ بن أَبِي أُمَيَّةَ بن الْمُغِيرَةِ، قَدْ لَقِيَا رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌[-أَيْضاً-] فِيمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، فَالْتَمَسَا الدُّخُولَ عَلَيْهِ، فَكَلَّمَتْهُ أُمُّ سَلَمَةَ فِيهِمَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ! ابْنُ عَمِّكَ وَابْنُ عَمَّتِكَ وَصِهْرُكَ، قَالَ: لا حَاجَةَ لِي بِهِمَا، أَمَّا ابْنُ عَمِّي فَهَتَكَ عِرْضِي، وَأَمَّا ابْنُ عَمَّتِي وَصِهْرِي، فَهُوَ الَّذِي قَالَ لِي بِمَكَّةَ مَا قَالَ ، فَلَمَّا أُخْرجَ إِلَيْهِمَا بِذَلِكَ، وَمَعَ أَبِي سُفْيَانَ بنيٌّ لَهُ، فَقَالَ: وَاللهِ لَيَأْذَنَنَّ لِي أَوْ لآخُذَنَّ بِيَدِ ابْنِيْ هَذَا، ثُمَّ لَنَذْهَبَنَّ فِي الأَرْضِ حَتَّى نَمُوتَ عَطَشًا وَجُوعًا، فَلَمَّا بَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌رَقَّ لَهُمَا، ثُمَّ أَذِنَ لَهُمْا فَدَخَلا وَأَسْلَمَا، فَلَمَّا نَزَلَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بِـ(مَرِّ الظَّهْرَانِ)، قَالَ الْعَبَّاسُ: وَاصَبَاحَ قُرَيْشٍ! وَاللهِ لَئِنْ دَخَلَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌مَكَّةَ عُنْوَةً قَبْلَ أَنْ يَسْتَأْمِنُوهُ، إِنَّهُ لَهَلاكُ قُرَيْشٍ إِلَى آخِرِ الدَّهْرِ، قَالَ: فَجَلَسْتُ عَلَى بَغْلَةِ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌الْبَيْضَاءِ، فَخَرَجْتُ عَلَيْهَا حَتَّى جِئْتُ (الأَرَاكَ) فَقُلْتُ: لَعَلِّي أَلْقَى بَعْضَ الْحَطَّابَةِ، أَوْ صَاحِبَ لَبِنٍ، أَوْ ذَا حَاجَةٍ يَأْتِي مَكَّةَ لِيُخْبِرَهُمْ بِمَكَانِ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌لِيَخْرُجُوا إِلَيْهِ، فَيَسْتَأْمِنُوهُ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَهَا عَلَيْهِمْ عُنْوَةً، قَالَ: فَوَاللهِ، إِنِّي لأَسِيرُ عَلَيْهَا، وأَلْتَمِسُ مَا خَرَجْتُ لَهُ إِذْ سَمِعْتُ كَلامَ أَبِي سُفْيَانَ، وَبُدَيْلِ بن وَرْقَاءَ وَهُمَا يَتَرَاجَعَانِ، وَأَبُو سُفْيَانَ يَقُولُ: مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ قَطُّ نِيرَانًا وَلا عَسْكَرًا، قَالَ: يَقُولُ بُدَيْلٌ: هَذِهِ وَاللهِ نِيرَانُ خُزَاعَةَ حَمَشَتْهَا الْحَرْبُ، قَالَ: يَقُولُ أَبُو سُفْيَانَ: خُزَاعَةُ، وَاللهِ أَذَلُّ وأَلأَمُ مِنْ أَنْ تَكُونَ هَذِهِ نِيرَانُهَا وَعَسْكَرُهَا، قَالَ: فَعَرَفْتُ صَوْتَهُ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا حَنْظَلَةَ!فَعَرَفَ صَوْتِي، فَقَالَ أَبُو الْفَضْلِ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: مَالَكَ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي؟ فَقُلْتُ: وَيْحَكَ يَا أَبَا سُفْيَانَ! هَذَا رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فِي النَّاسِ وَاصَبَاحَ قُرَيْشٍ وَاللهِ! قَالَ: فَمَا الْحِيلَةُ؟ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي؟ قَالَ: قُلْتُ: وَاللهِ لَئِنْ ظَفَرَ بِكَ لَيَضْرِبَنَّ عُنُقَكَ، فَارْكَبْ مَعِي هَذِهِ الْبَغْلَةَ حَتَّى آتِيَ بِكَ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌أَسْتَأْمِنَهُ لَكَ، قَالَ: فَرَكِبَ خَلْفِي وَرَجَعَ صَاحِبَاهُ، فَحَرَّكْتُ بِهِ كُلَّمَا مَرَرْتُ بنارٍ مِنْ نِيرَانِ الْمُسْلِمِينَ، قَالُوا: مَنْ هَذَا؟ فَإِذَا رَأَوْا بَغْلَةَ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، قَالُوا: عَمُّ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌عَلَى بَغْلَتِهِ حَتَّى مَرَرْتُ بنارِ عُمَرَ بن الْخَطَّابِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ وَقَامَ إِلَيَّ، فَلَمَّا رَأَى أَبَا سُفْيَانَ عَلَى عَجُزِ النَّاقَة، قَالَ: أَبُو سُفْيَانَ؟ عَدُوُّ اللهِ؟ الْحَمْدُ لِله الَّذِي أَمْكَنَ مِنْكَ بِغَيْرِ عَقْدٍ وَلا عَهْدٍ، ثُمَّ خَرَجَ يَشْتَدُّ نَحْوَ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، وَرَكَضتُ الْبَغْلَةُ،فَسَبَقَتْهُ بِمَا تَسْبِقُ الدَّابَّةُ الْبَطِيئَة الرَّجُلَ الْبَطِيءَ، فَاقْتَحَمْتُ عَنِ الْبَغْلَةِ، فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، وَدَخَلَ عُمَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ! هَذَا أَبُو سُفْيَانَ قَدْ أَمْكَنَ اللهُ مِنْهُ بِغَيْرِ عَقْدٍ وَلا عَهْدٍ، فَدَعْنِي فَلأَضْرِبَ عُنُقَهُ. قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي [قَدْ] أَجَرْتُهُ، ثُمَّ جَلَسْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَأَخَذْتُ بِرَأْسِهِ، فَقُلْتُ: لا وَاللهِ، لا يُنَاجِيهِ اللَّيْلَةَ رَجُلٌ دُونِي، فَلَمَّا أَكْثَرَ عُمَرُ فِي شَأْنِهِ، قُلْتُ: مَهْلاً يَا عُمَرُ! أَمَا وَاللهِ لَوْ كَانَ مِنْ رِجَالِ بني عَدِيِّ بن كَعْبٍ مَا قُلْتَ هَذَا، وَلَكِنَّكَ عَرَفْتَ أَنَّهُ رَجُلٌ مِنْ رِجَالِ بني عَبْدِ مَنَافٍ فَقَالَ: مَهْلا يَا عَبَّاسُ! فَوَاللهِ لإِسِلامُكَ يَوْمَ أَسْلَمْتَ كَانَ أَحَبَّ إِلَىَّ مِنْ إِسْلامِ الْخَطَّابِ لَوْ أَسْلَمَ، وَمَا بِي إِلا أَنِّي قَدْ عَرَفْتُ أَنَّ إِسْلامَكَ كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌مِنْ إِسْلامِ الْخَطَّابِ [لَوْ أَسْلَم]، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : اذْهَبْ بِهِ إِلَى رَحْلِكَ يَا عَبَّاسُ! فَإِذَا أَصْبَحَ فَأْتِنِي بِهِ ، فَذَهَبْتُ بِهِ إِلَى رَحْلِي فَبَاتَ عِنْدِي، فَلَمَّا أَصْبَحَ غَدَوْتُ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، قَالَ: وَيْحَكَ يَا أَبَا سُفْيَانَ! أَلَمْ يَأْنِ لَكَ أَنْ تَعْلَمَ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللهُ؟ قَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، مَا أَكْرَمَكَ [وَأَحْلَمَكَ] وَأَوْصَلَكَ! وَاللهِ لَقَدْ ظَنَنْتُ أَنْ لَوْ كَانَ مَعَ اللهِ غَيْرُهُ لَقَدْ أَغْنَى عَنِّي شَيْئًا[بعدُ]، قَالَ: وَيْحَكَ يَا أَبَا سُفْيَانَ! أَلَمْ يَأْنِ لَكَ أَنْ تَعْلَمَ أَنِّي رَسُولُ اللهِ؟! قَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، مَا أحْلَمَكَ وَأَكْرَمَكَ وَأَوْصَلَكَ! هَذِهِ، وَاللهِ كَانَ فِي نَفْسِي مِنْهَا شَيْءُ حَتَّى الآنَ، قَالَ الْعَبَّاسُ: وَيْحَكَ يَا أَبَا سُفْيَانَ! أَسْلِمْ، وَاشْهَدْ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ قَبْلَ أَنْ يًضْرَبَ عُنُقُكَ، قَالَ: فَشَهِدَ بِشَهَادَةِ الْحَقِّ وَأَسْلَمَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ يُحِبُّ هَذَا الْفَخْرَ، فَاجْعَلْ لَهُ شَيْئًا، قَالَ: نَعَمْ مَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِي سُفْيَانَ فَهُوَ آمِنٌ، وَمَنْ أَغْلَقَ بَابَهُ فَهُوَ آمِنٌ، وَمَنْ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَهُوَ آمِنٌ . فَلَمَّا ذَهَبَ لِيَنْصَرِفَ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : يَا عَبَّاسُ! احْبِسْهُ بِمَضِيقِ الْوَادِي عِنْدَ خَطْمِ الْجَبَلِ، حَتَّى تَمُرَّ بِهِ جُنُودُ اللهِ فَيَرَاهَا ، قَالَ: فَخَرَجْتُ بِهِ حَتَّى حَبَسْتُهُ حَيْثُ أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌أَنْ أَحْبِسَهُ قَالَ: وَمَرَّتْ بِهِ الْقَبَائِلُ عَلَى رَايَاتِهَا، كُلَّمَا مَرَّتْ قَبِيلَةٌ، قَالَ: مَنْ هَؤُلاءِ؟ فَأَقُولُ: (سُلَيْمٌ)، فَيَقُولُ: مَالِي وَلِـ(سُلَيْمٍ)؟ قَالَ: ثُمَّ تَمُرُّ الْقَبِيلَةُ، قَالَ: مَنْ هَؤُلاءِ؟ فَأَقُولُ: (مُزَيْنَةُ)، فَيَقُولُ: مَا لِي وَلِـ(مُزَيْن‍َةَ)؟ حَتَّى نَفَذَتِ الْقَبَائِلُ لا تَمُرُّ قَبِيلَةٌ إِلا، قَالَ: مَنْ هَؤُلاءِ؟ فَأَقُولُ: بنو فُلانٍ، فَيَقُولُ: مَالِي وَلِبَنِي فُلانٍ؟ حَتَّى مَرَّ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فِي الْخَضْرَاءِ كَتِيبَةٌ فِيهَا الْمُهَاجِرُونَ وَالأَنْصَارُلا يُرَى مِنْهُمْ إِلا الْحَدَقَ، قَالَ: سُبْحَانَ اللهِ! مَنْ هَؤُلاءِ يَا عَبَّاسُ؟! قُلْتُ: هَذَا رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فِي الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ، قَالَ: مَا لأَحَدٍ بِهَؤُلاءِ قِبَلٌ وَلا طَاقَةٌ، وَاللهِ يَا أَبَا الْفَضْلِ! لَقَدْ أَصْبَحَ مُلْكُ ابْنِ أَخِيكَ الْغَدَاةَ عَظِيمًا، قُلْتُ: يَا أَبَا سُفْيَانَ! إِنَّهَا النُّبُوَّةُ، قَالَ: فَنَعَمْ إِذًا، قُلْتُ: النَّجَاءُ إِلَى قَوْمِكَ، قَالَ: فَخَرَجَ حَتَّى إِذَا جَاءَهُمْ صَرَخَ بِأَعْلَى صَوْتِهِ يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ! هَذَا مُحَمَّدٌ قَدْ جَاءَكُمْ بِمَا لا قِبَلَ لَكُمْ بِهِ، فَمَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِي سُفْيَانَ فَهُوَ آمِنٌ، فَقَامَتْ إِلَيْهِ امْرَأَتُهُ هِنْدُ بنتُ عُتْبَةَ، فَأَخَذَتْ بِشَارِبِهِ، فَقَالَتْ: اقْتُلُوا الدَّسَمَ الأَحْمَسَ، فَبِئْسَ مِنْ طَلِيعَةِ قَوْمٍ! قَالَ: وَيْحَكُمْ، لا تَغُرَّنَّكُمْ هَذِهِ مِنْ أَنْفُسِكُمْ، فَإِنَّهُ قَدْ جَاءَ مَا لا قِبَلَ لَكُمْ بِهِ، مَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِي سُفْيَانَ، فَهُوَ آمِنٌ، قَالُوا: وَيْلَكَ وَمَا تُغْنِي دَارُكَ؟! قَالَ: وَمَنْ أَغْلَقَ بَابَهُ فَهُوَ آمِنٌ، وَمَنْ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَهُوَ آمِنٌ، فَتَفَرَّقَ النَّاسُ إِلَى دُورِهِمْ، وَإِلَى الْمَسْجِدِ . ( )

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مکے کی طرف )چلے تو مدینے پر ابو رہم کلثوم بن حسین غفاری رضی اللہ عنہ کو نگران مقرر کیا۔ دس رمضان کو سفر پر نکلے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ نے روزہ رکھا ہوا تھا۔ جب (کدید )میں پہنچے جو عسفان اور( امج) کے درمیان ہے۔تو آپ نےافطار کر لیا، پھر چل پڑے جب دس ہزار کے لشکر کے ساتھ جس میں مزینہ سلیم اور ہر قبیلے سے مسلمانوں کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔ (مرالظہران) میں پڑاؤ ڈالا، مہاجرین و انصار سب کے سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، کوئی بھی شخص آپ سے پیچھے نہیں رہا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مرالظہران) میں پڑاؤ ڈالا، قریش سے خبروں کا سلسلہ منقطع ہوگیا تھا، اور انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ نہ یہ جانتے تھے کہ آپ کیا کرنے والے ہیں؟ اس رات ابو سفیان بن حرب، حکیم بن حزام اور بدیل بن ورقاء یہ دیکھنے کے لئےباہر نکلے کہ کیا انہیں کوئی خبر یا کوئی سن گن ملتی ہے؟ عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے راستے میں آملے تھے۔ اور ابوسفیان بن حارث بن عبدالمطلب اور عبداللہ بن امیہ بن مغیرہ بھی مکہ اور مدینہ کے درمیان آئے اور آپ سے ملنے کی خواہش کی۔ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ان دونوں کے بارے میں بات چیت کی ۔کہنے لگیں: اے اللہ کے رسول! آپ کے چچا کا بیٹا اور پھوپھی کا بیٹا اور داماد۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے ان دونوں سے کوئی غرض نہیں۔ میرے چچا کے بیٹے نے میری عزت خراب کی ہے، اور میری پھوپھی کےاس بیٹے نے مکے میں کیا کچھ نہیں کہا۔ جب ان کی طرف یہ پیغام پہنچا تو ابو سفیان کے ساتھ اس کا چھوٹا بیٹا بھی تھا، کہنے لگا:واللہ یا توآپ مجھے اجازت دے دیں یا میں اپنے اس بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر بیابان میں نکل جاؤں گا۔ یہاں تک کہ ہم بھوک اور پیاس سے مر جائیں ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک یہ بات پہنچی تو آپ کا دل نرم ہوگیا۔ پھر ان دونوں کو اجازت دے دی، وہ دونوں آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اسلام قبول کر لیا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرالظہران میں پڑاؤ ڈالا تو عباس رضی اللہ عنہ کہنے لگے قریش کی صبح بری حالت ہوگی۔ واللہ! اگر رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌قریش کے امان طلب کرنے سے پہلے جنگ کرتے ہوئے مکے میں داخل ہوگئے تو یہ ہمیشہ کے لئے قریش کی ہلاکت ہے۔ پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید خچر پر بیٹھا اور اس پر بیٹھ کر اراک تک آگیا۔ میں نےسوچا: شاید میں کسی لکڑہارے، دودھ والے یا کسی ضرورتمند سے ملوں تاکہ وہ مکہ والوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑاؤ کی خبر دے اور مکے والے مکے میں جنگی حالت میں داخل ہونے سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر آپ سے امان طلب کریں ۔ واللہ! میں اس پر سوار کسی شخص کو تلاش کرتا رہا کہ میں نے ابو سفیان اور بدیل بن ورقاء کی بات سنی وہ دونوں آپس میں بات چیت کر رہے تھے۔ابو سفیان کہہ رہا تھا: آج کے دن جیسی آگ اور لشکر میں نے نہیں دیکھا۔ بدیل کہہ رہا تھا: یہ واللہ خزاعہ کی آگ ہے جنہیں جنگ نے برانگیختہ کردیا ہے۔ ابو سفیان کہہ رہا تھا: خزاعہ کی واللہ اتنی حیثیت کہاں کہ وہ اتنی آگ جلائے اور اتنا بڑا لشکر لائے۔ میں نے اس کی آواز پہچان لی۔ میں نے کہا: ابو حنظلہ؟ انہوں نے میری آواز پہچان لی اور کہنے لگے: ابو الفضل ہو؟ میں نے کہا: ہاں، کہنے لگے: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کو کیا ہوا؟ میں نے کہا: ابو سفیان! افسوس یہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌لوگوں کے ساتھ ہیں اور قریش کی باری آگئی واللہ۔ کہنے لگے: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟ میں نے کہا: واللہ اگر وہ تم پر حاوی ہوگئے تو تمہاری گردن اڑادیں گے۔ میرے ساتھ اس خچر پر سوار ہو جاؤ تاکہ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تمہارے لئے امان طلب کروں۔ وہ میرے پیچھے سوار ہوگئے، اور ان کے دونوں ساتھی واپس لوٹ گئے۔ میں نے سواری چلائی، میں جب بھی مسلمانوں کی کسی آگ کے پاس سے گزرتا تو کہتے: یہ کون ہے؟ پھر جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خچر دیکھتے تو کہتے:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا آپ کے خچر پر سوار ہیں۔ جب میں عمر بن خطاب‌رضی اللہ عنہ کی آگ کے پاس سے گزرا تو انہوں نے کہا: یہ کون ہے؟ اور میری طرف آنے لگے: جب انہوں نے ابو سفیان کو خچر کے پیچھے دیکھا تو کہنے لگے: ابو سفیان! اللہ کا دشمن؟ الحمدللہ! جس نے بغیر کسی عہدو پیماں کے تم پر غالب کر دیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دوڑنے لگے۔ میں نے بھی خچر کو ایڑ لگائی تو میں ان سے پہلے پہنچ گیا جیسا کہ سست جانور بھی سست آدمی سے سبقت لے جاتا ہے۔ میں نے خچر سے چھلانگ لگا دی۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا تو اوپر سے عمر‌رضی اللہ عنہ پہنچ گئے اور کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! یہ ابو سفیان ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بغیر کسی عہدو پیمان کے اس پر غلبہ دے دیا ہے۔مجھے اجازت دیجئے میں اس کی گردن اڑاؤں، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! میں نے اسے پناہ دی ہے۔ پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ گیا اور آپ کا سر پکڑ لیا میں نے کہا: نہیں واللہ! آج کی رات میرے علاوہ کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات نہیں کریگا ۔ جب عمر‌رضی اللہ عنہ نے ان کے بارے میں زیادہ کہا تو میں نے کہا: عمر! بس کرو، واللہ اگر یہ بنی عدی بن کعب کا آدمی ہوتا تو تم اس کے بارے میں اتنا نہ کہتے، لیکن تمہیں معلوم ہے کہ یہ بنی عبد مناف کا ایک شخص ہے۔ عمر‌رضی اللہ عنہ کہنے لگے: عباس چھوڑو، واللہ جس دن تم اسلام لائے تمہارا اسلام لانا مجھے (میرے باپ) خطاب کے اسلام لانے سے زیادہ محبوب ہے اگر وہ یہ اس لئے کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کا اسلام لانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (میرے باپ) خطاب کے اسلام لانے سے زیادہ محبوب ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عباس اسے خیمے میں لے جاؤ، جب صبح ہوجائے تو اسے میرے پاس لے آنا۔ میں ابو سفیان کو اپنے خیمے میں لے گیا۔ انہوں نے رات میرے خیمے میں گزاری، جب صبح ہوئی تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آیا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا تو فرمایا: ابو سفیان! افسوس ہے، کیا تمہیں ابھی بھی معلوم نہیں ہوا کہ اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں؟ ابو سفیان نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان، آپ کتنے معزز(بردبار) اور تعلق داری والے ہیں، واللہ اگر اللہ کے ساتھ کوئی اور ہوتا (اس صورتحال کے بعد )ضرور میری مدد کرتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابو سفیان !افسوس! کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ تمہیں معلوم ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ ابو سفیان نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان آپ کتنے :بردبار معزز اور تعلق داری والے ہیں، اس بارے میں میرے دل میں ابھی کچھ شک شبہہ ہے۔ عباس‌رضی اللہ عنہ نے کہا: ابو سفیان افسوس! اس سے پہلے کہ تمہاری گردن ماردی جائےاسلام لے آؤ اور لا اله الا اللہ محمد رسول اللہ کی گواہی دو۔ تب ابو سفیان نے حق کی گواہی دی اور مسلمان ہوگئے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ابو سفیان ایسا شخص ہے جو فخر کو پسند کرتا ہے، اس کے لئے کوئی خاص بات فرما دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے جو شخص ابو سفیان کے گھر میں داخل ہوا وہ امن میں ہے۔ جس شخص نے اپنا دروازہ بند کر لیا، وہ امن میں ہے اور جو مسجد میں داخل ہو گیا وہ امن میں ہے۔جب وہ جانے کے لئے مڑے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عباس !پہاڑ کے سرے کے پاس تنگ گھاٹی میں اسے روک لو، تاکہ اللہ کے لشکر گزریں تو یہ دیکھ سکے۔ کہا: میں ابو سفیان کو لے کر باہر نکلا اور جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ابو سفیان کو روکنے کا حکم دیا تھا میں نے اسے روک لیا۔ قبائل اپنے جھنڈوں کے ساتھ گزرنے لگے۔ جب کبھی کوئی قبیلہ گزرتا تو ابو سفیان کہتے: یہ کون ہیں؟ میں کہتا (سلیم) وہ کہتے مجھے( سلیم) سے کیا واسطہ؟ پھر ایک قبیلہ گزرا تو انہوں نے کہا: یہ کون ہیں؟ میں نے : (مزینہ) وہ کہنے گلے:(مزینہ) سے میرا کیا تعلق۔ حتی کہ کئی قبائل گزر گئے، جب کوئی قبیلہ گزرتا تو کہتے یہ کون ہیں؟ میں کہتا: فلاں وہ کہتے: مجھے فلاں سے کیا واسطہ؟ حتی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بڑے لشکر کے ساتھ گزرے جس میں مہاجرین اور انصار تھے ۔جن پر لوہے کی زر ہیں تھی اور صرف ان کی آنکھیں دکھائی دے رہی تھیں۔ ابو سفیان نے کہا: سبحان اللہ !عباس! یہ کون لوگ ہیں؟ میں نے کہا: یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین و انصار کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا: ان کے مقابلے میں تو کسی کی قوت و طاقت نہیں۔ ابو الفضل! واللہ! تمہارے بھتیجے کی بادشاہت عظیم ہوگئی۔ میں نے کہا: ابو سفیان یہ نبوت ہے(بادشاہت نہیں) ابو سفیان نے کہا: تب تو یہ بہت اچھی ہے۔ میں نے کہا: اپنی قوم کی نجات کا اعلان کرو۔ وہ وہاں سے چل کر اپنی قوم کے پاس آئے اور بلند آوازسے کہنے لگے: اے قریش کی جماعت! یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، تمہارے پاس ایسا لشکر لائےہیں جس کا کوئی مدمقابل نہیں، جو شخص ابو سفیان کے گھر میں داخل ہوا وہ امن میں ہے۔ اس کی بیوی ہند بنت عتبہ اس کے پاس آئی اور اس کی مونچھوں سے پکڑ کر کہا: اسع چربی سے بھرے ہوئے پتلی پنڈلیوں والے کو قتل کردو، یہ قوم کا بری خبر کا اطلاع دہندہ ہے۔ ابو سفیان کہنے لگے: تم پر افسوس! یہ عورت تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا لشکر لائے ہیں جس کا کوئی مقابل نہیں، جو شخص ابو سفیان کے گھر میں داخل ہوگیا وہ امن میں ہے ۔لوگ کہنے لگے: تو برباد ہو، تیرا گھر کتنے لوگوں کو کافی ہوگا؟ ابو سفیان نے کہا: جس شخص نے اپنا دروازہ بند کر لیا وہ امن میں ہے۔ جو مسجد میں داخل ہو گیا وہ امن میں ہے۔ تب لوگ اپنے گھروں اور مسجد کی طرف چلے گئے۔

Haidth Number: 2199
ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مال تقسیم فرما رہے تھے کہ آپ کے پاس ذوالخویصرہ۔بنی تمیم کا ایک فرد۔ آیا اور کہنے لگا: اے محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )انصاف کیجئے۔ اللہ کی قسم! آج کے دن آپ نے انصاف نہیں کیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میرے بعد کوئی ایسا شخص نہیں دیکھو گے جو مجھ سے زیادہ عدل کرنے والا ہو۔ آپ نے تین مرتبہ فرمایا: عمر‌رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! کیا آپ مجھے اجازت دیتے ہیں کہ میں اس کی گردن اڑادوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں اس کے ایسے ساتھی ہیں کہ تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز ان کے مقابلے میں حقیر سمجھے گا۔۔۔

Haidth Number: 2200
نبی صلی اللہ علیہ وسلم عام الفیل میں پیدا ہوئے۔یہ حدیث عبداللہ بن عباس اور قیس بن محزمہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

Haidth Number: 2201
ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ فتح مکہ کے موقع پر میں نے اپنے دو دیوروں کو پنا ہ دی، اور ان دونوں کو گھر میں لا کر دروازہ بند کر دیا۔ میرا ماں زاد(اخیافی) بھائی علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ آئے اور ان دونوں پر تلوار سونت لی۔ کہتی ہیں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تو آپ مجھے نہیں ملے۔ فاطمہ رضی اللہ عنہا مل گئی وہ اپنے شوہر سے بھی زیادہ مجھ پر دباؤ ڈالنے لگیں۔ کہتی ہیں پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم آئے آپ پر گردو غبار پڑا ہوا تھا میں نے آپ کو بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے: ام ہانی! جسے تم نے پناہ دی ہم نے بھی اسے پناہ دی، اور جسے تم نے امان دی ہم نے بھی اسے امان دی

Haidth Number: 2202

(2203) عَنْ رَبِيعَةَ الأَسْلَمِيِّ قَالَ : كُنْتُ أَخْدُمُ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، فَأَعْطَانِي أَرْضًا، وَأَعْطَى أَبَا بَكْرٍ أَرْضًا، وَجَاءَتِ الدُّنْيَا، فَاخْتَلَفْنَا فِي عِذْقِ نَخْلَةٍ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: هِي فِي حَدِّ أَرْضِي، وَقُلْتُ أَنَا : هِي فِي حَدِّي، وَكَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ أَبِي بَكْرٍ كَلامٌ، فَقَالَ لِي أَبُو بَكْرٍ كَلِمَةًكَرِهْتُهَا، وَنَدِمَ، فَقَالَ لِي: يَا رَبِيعَةُ! رُدَّ عَلَيَّ مِثْلَهَا حَتَّى يَكُونَ قِصَاصًا، قُلْتُ: لاَ أَفْعَلُ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : لَتَقُولَنَّ أَوْ لأَسْتَعْدِيَنَّ عَلَيْكَ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، قُلْتُ : مَا أَنَا بِفَاعِلٍ، قَالَ: وَرَفَضَ الأَرْضَ، فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ إِلَى النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم ، فَانْطَلَقْتُ أَتْلُوَهُ، فَجَاءَ أُنَاسٌ مِنْ أَسْلَمَ، فَقَالُوا : رَحِمَ اللهُ أَبَا بَكْرٍ فِي أَيِّ شَيْءٍ يَسْتَعْدِي عَلَيْكَ رَسُولَ اللهِ وَهُوَ الَّذِي قَالَ لَكَ مَا قَالَ ؟ فَقُلْتُ : أَتَدْرُونَ مَنْ هَذَا ؟ هَذَا أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ، وَهُوَ ثَانِي اثْنَيْنِ، هُوَ ذُو شَيْبَةِ الْمُسْلِمِينَ فَإِيَّاكُمْ، يَلْتَفِتُ فَيَرَاكُمْ تَنْصُرُونِي عَلَيْهِ، فَيَغْضَبُ فَيَأْتِي رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، فَيَغْضَبُ لِغَضَبِهِ، فَيَغْضَبُ اللهُ لِغَضَبِهِمَا، فَيَهْلِكُ رَبِيعَةُ، قَالُوا : فَمَا تَأْمُرُنَا ؟ قَالَ: ارْجِعُوا، فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، وَتَبِعْتُهُ وَحْدِي، وَجَعَلْتُ أَتْلُوه حَتَّى أَتَى النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم ، فَحَدَّثَهُ الْحَدِيثَ كَمَا كَانَ، فَرَفَعَ إِلَيَّ رَأْسَهُ، فَقَالَ : يَا رَبِيعَةُ! مَا لَكَ وَلِلصِّدِّيقِ ؟ قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ كَانَ كَذَا وَكَانَ كَذَا : فَقَالَ لِي كَلِمَةً كَرِهْتُهَا، فَقَالَ لِي: قُلْ كَمَا قُلْتُ لَكَ حَتَّى يَكُونَ قِصَاصًا. [فَأَبَيْتُ]؟! فَقَالَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌: أَجَلْ فَلا تَرُدَّ عَلَيْهِ، وَلَكِنْ قُلْ: غَفَرَاللهُ لَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ! وَزَادَ: [فَقُلْتُ: غَفَرَ اللهُ لَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ!] قَالَ: فَوَلَّى أَبُو بَكْرٍ رَحْمَه اللهِ وَهُوَ يَبْكِي

ربیعہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا۔ آپ نےمجھے زمین کا ایک ٹکڑا دیا، اور ابو بکر‌رضی اللہ عنہ کو بھی زمین کا ایک ٹکڑا دیا۔ دنیا کی لالچ آ گئی کہ ہم کھجور کے ایک درخت میں جھگڑنے لگے۔ ابو بکر‌رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ میری زمین کی حد میں ہے اور میں نے کہا: یہ میری زمین کی حد میں ہے۔ میرے اور ابو بکر‌رضی اللہ عنہ کے درمیان تلخ کلامی ہونے لگی۔ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے مجھے ایسی بات کہی جو مجھے نا پسند لگی۔ وہ شرمندہ ہوگئے ۔اور مجھ سے کہنے لگے: ربیعہ! مجھے بھی ایسی بات کہو تاکہ بدلہ ہو جائے۔ میں نے کہا: میں ایسا کام نہیں کروں گا۔ ابو بکر‌رضی اللہ عنہ نے کہا: تم ایسا ضرور کہو گے وگرنہ میں تمہارے خلاف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےمدد طلب کروں گا، میں نے کہا :میں ایسا نہیں کروں گا۔ اور زمین چھوڑ دی، ابو بکر‌رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے، میں بھی ان کے پیچھے پیچھے چلا بنو اسلم کے کچھ آدمی آئے اور کہنے لگے: اللہ تعالیٰ ابو بکر رضی اللہ عنہ پر رحم کرے! کس بارے میں یہ تمہارے خلاف رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سےمدد مانگ رہے ہیں حالانکہ اس نے تم سے ایسی بات کہی ہے؟ میں نے کہا: کیا تم جانتے ہو؟ یہ کون ہے؟یہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔ ثانی اثنین (دونوں میں سے دوسرے) مسلمانوں میں بزرگی والے، تم اس بات سے بچو کہ وہ تمہیں دیکھ لے کہ تم اس کے خلاف میری مدد کر رہے ہو۔ وہ غصے ہو جائیں۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور آپ ان کے غصے کی وجہ سے غصے ہو جائیں او اللہ تعالیٰ ان دونوں کے غصے کی وجہ سے غصے ہو جائیں اور ربیعہ ہلاک ہو جائے۔ وہ کہنے لگے: پھر اب تم ہمیں کیا کہتے ہو؟ تم واپس چلے جاؤ، ابو بکر‌رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے۔ میں اکیلا ان کے پیچھے گیا اور ان کے پیچھے پیچھے رہا حتی کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گئے اور جس طرح بات ہوئی بیان کر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف سر اٹھا کر کہا: ربیعہ تمہارا اور صدیق کا کیا معاملہ ہے؟ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس طرح بات ہوئی تھی، پھر انہوں نے مجھ سے ایک بات کہی جو مجھے نا پسند لگی تو انہوں نے مجھ سے کہا: جس طرح میں نے تم سے کہا ہے اس طرح تم بھی کہو تاکہ بدلہ ہو جائے (لیکن میں نے انکار کر دیا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، تم اس کی بات کا جواب نہ دو، لیکن تم کہو: ابو بکر! اللہ تمہیں معاف فرمائے۔ ابو بکر! اللہ تعالیٰ تمہیں معاف فرمائے پس میں نے کہا ابوبکر اللہ تعالیٰ تمہیں معاف فرمائے، کہتے ہیں پھر تو ابو بکر رضی اللہ عنہ اللہ ان پر رحم کرے۔ روتے ہوئے واپس چلے گئے۔

Haidth Number: 2203
عاصم بن حمید سکونی سے مروی ہے کہتے ہیں کہ معاذ‌رضی اللہ عنہ کو جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم انہیں وصیت کرنے باہر تک آئے معاذ رضی اللہ عنہ سوار تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی سواری کے ساتھ پیدل چل رہے تھے۔ جب فارغ ہوگئے تو کہنے لگے :معاذ! ممکن ہے تم مجھ سے اس سال کے بعد ملاقات نہ کر سکو، اور ممکن ہے تم میری (اس)مسجد اور میری قبر کے پاس سے گزرو، معاذ بن جبل‌رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی میں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معاذ! رو مت، یقیناًرونا شیطان کی طرف سے ہے۔

Haidth Number: 2204