Blog
Books
Search Hadith

روزے اور تہجد کا بیان

78 Hadiths Found
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: جس شخص كو قے آئے تو وہ قضا نہ دے

Haidth Number: 2265
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ: سنت سے ہے كہ (عیدالفطر )كے دن باہر نكلنے سے پہلے كچھ كھا لے چاہے كھجور ہی كیوں نہ ہو۔

Haidth Number: 2266
عقبہ بن عامر سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس شخص نے اللہ كے راستے میں ایك دن كا روزہ ركھا اللہ تعالیٰ اس سے جہنم كو سو سال كی مسافت تك دور كر دے گا۔

Haidth Number: 2267
) ابو امامہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اللہ كے راستے میں ایك دن كا روزہ ركھا اللہ تعالیٰ اس شخص اورجہنم كے درمیان آسمان و زمین كے برابر خندق بنا دے

Haidth Number: 2268
) ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مو من كی بہترین سحری كھجور ہے

Haidth Number: 2269
) انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سال میں چھ دن روزہ ركھنے سے منع فرمایا: تین دن ایامِ تشریق كے، ایك عیدالفطر كا دن، ایك عیدالاضحی كا دن اور خاص كیا ہوا جمعہ كا دن

Haidth Number: 2270
) ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ كے دن خصوصی طورپرروزہ ركھنے سے منع فرمایا۔ سوائے اس صورت میں كہ اس سے ایك دن پہلے یا ایك دن بعد روزہ ركھا جائے۔

Haidth Number: 2271
انس بن مالك رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ رمضان كا مہینہ تمہارے پاس آگیاہے، اس میں جنت كے دروازے كھول دیئے جاتے ہیں، جہنم كے دروازے بند كر دیئے جاتے ہیں، اور اس میں شیاطین كو جكڑ دیا جاتا ہے

Haidth Number: 2272
خالد بن معدان سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مبارك كھانے كی طرف آؤ، یعنی سحری کی طرف

Haidth Number: 2273
حمزہ بن عمرو اسلمی سے مروی ہے كہ انہوں نے كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں سفر میں روزہ ركھنے كی طاقت ركھتا ہوں،کیا مجھ پر كوئی گناہ ہوگا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اللہ كی طرف سے رخصت ہے، جس شخص نے اس رخصت كو لیا اس نے اچھا كیا اور جس شخص نے روزہ ركھا اس پر كوئی گناہ نہیں

Haidth Number: 2274
كہمس ہلالی كہتے ہیں كہ میں مسلمان ہوا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آكر اپنے اسلام كے بارے میں بتایا، پھر میں ایك سال كے بعد آپ كے پاس آیا تومیں دبلا ہوگیاتھا میرا جسم كمزور ہو چكا تھا۔ آپ نے مجھ پر نگاہیں ڈالیں پھر نگاہیں اٹھالیں۔ میں نے كہا: كیا آپ نہیں پہچانتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كون ہو؟ میں نے كہا: میں كہمس ہلالی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کس چیز نے اس حال کو پہنچا دیا جو میں تمہیں اس طرح دیكھ رہا ہوں؟ میں نے كہا: میں نے آپ كے پاس سے جانے كے بعد كسی دن روزہ نہیں چھوڑا اور كوئی رات سو كر نہیں گزاری۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں كس نے حكم دیا تھا كہ تم اپنے آپ كو عذاب دو؟ صبر(رمضان ) كے مہینے كے روزے ركھو اور ہر مہینے ایك روزہ ۔میں نے كہا: مجھے زیادہ اجازت دیجئے۔ آپ نے فرمایا: صبر كے مہینے كے روزے ركھو اور ہر مہینے دو روزے ۔میں نے كہا: مجھے زیادہ كی اجازت دیجئے میں قوت محسوس كرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: صبر(رمضان) كے مہینے كے روزے ركھو اور ہر مہینے تین دن

Haidth Number: 2275
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت اپنے شوہر كی موجودگی میں اس كی اجازت كے بغیر رمضان كے علاوہ نفلی روزہ نہ ركھے۔

Haidth Number: 2276
بشیر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال كیا: میں جمعہ كے دن كا روزہ رکھوں اور اس دن کسی سے بات نہ کروں (تو کیا حکم ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ كے دن روزہ مت ركھو، لیكن اس كے ساتھ کسی دن کوملالو، اور تم كسی شخص سے بات نہیں كرتے تو قسم ہے اگر تم نیكی كی بات كرو اور برائی سے روكو تو یہ خاموش رہنے سے بہتر ہے

Haidth Number: 2277
) ابو امامہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سوائے فرض روزے كے ہفتے كے دن كا روزہ مت ركھو ، اور اگر تمہیں درخت كی جڑ ہی ملے تو اس سے روزہ افطار كر لو

Haidth Number: 2278
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت اپنے شوہر كی موجودگی میں اس كی اجازت كے بغیر رمضان كے علاوہ نفلی روزہ نہ ركھے۔

Haidth Number: 2279
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ كے دن كا روزہ مت ركھو۔ سوائے اس صورت میں كہ اس سے پہلے كا دن ملا لو یا اس كے بعد كا دن

Haidth Number: 2280
جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (نفلی)روزوں میں كوئی وصال(تسلسل) نہیں

Haidth Number: 2281
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: كوئی چیز كسی دوسری چیز كو متعدی نہیں كرتی ، كوئی چیز كسی دوسری چیز كو متعدی نہیں كرتی، تین مرتبہ فرمایا۔ ایك اعرابی كھڑا ہوا اور كہنے لگا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایک دانہ اونٹ کی آنکھ یا دم میں نکلتا ہے اور دوسرے اونٹوں کو بھی خارش زدہ کردیتا ہے؟ آپ كچھ دیر خاموش رہے ،پھر فرمایا: پہلے كو كس نے متعدی كیا؟ كوئی بیماری متعدی نہیں، نہ كوئی پیٹ كی بیماری ہے یا نہ صفر کا مہینہ منحوس ہے، نہ كوئی الو (کی آواز منحوس) ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر مخلوق كو پیدا كیا تو اس كی زندگی،موت اوراس كی پریشانیاں، اور اس كا رزق لكھ دیا

Haidth Number: 2282