Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन्होंने कहा, "ऐ ज़ुलक़रनैन! याजूज और माजूज इस भूभाग में उत्पात मचाते हैं। क्या हम तुम्हें कोई कर इस बात काम के लिए दें कि तुम हमारे और उन के बीच एक अवरोध निर्मित कर दो?"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ان لوگوں نے کہا: ’’اے ذوالقرنین! یقینایاجوج اور ماجوج زمین میں فساد پھیلانے والے ہیں پھر کیا ہم آپ کے لیے کوئی آمدنی طے کریں کہ آپ اُن کے اورہمارے درمیان ایک دیوار بنا دیں؟

By Amin Ahsan Islahi

انہوں نے درخواست کی کہ اے ذوالقرنین! یاجوج وماجوج ہمارے ملک میں فساد مچاتے رہتے ہیں تو کیا یہ ہوسکتا ہے کہ ہم آپ کیلئے خرچ کا بندوبست کردیں اور آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کردیں؟

By Hussain Najfi

انہوں نے ( اشاروں سے ) کہا اے ذوالقرنین! یاجوج اور ماجوج اس سر زمین میں فساد کرنے والے ہیں تو کیا ( یہ ممکن ہے کہ ) ہم آپ کیلئے خرچ کا کچھ انتظام کر دیں اکہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان کوئی دیوار تعمیر کر دیں ۔

By Moudoodi

ان لوگوں نے کہا کہ اے ذوالقرنین ، یاجوج اور ماجوج 69 اس سرزمین میں فساد پھیلاتے ہیں ۔ تو کیا ہم تجھے کوئی ٹیکس اس کام لیے دیں کہ تو ہمارے اور ان کے درمیان ایک بند تعمیر کر دے؟

By Mufti Naeem

ان لوگوں نے کہا کہ اے ذوالقرنین! بے شک یاجوج اور ماجوج اس زمین میں فساد مچاتے رہتے ہیں تو کیا ( ایسا ہوسکتا ہے ) ہم آپ کے لیے اس شرط پر کچھ خرچ مقرر کردیں کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک بلند دیوار ( کی آڑ ) بنادیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا : اے ذوالقرنین ! یاجوج اور ماجوج اس زمین میں فساد پھیلانے والے لوگ ہیں ۔ تو کیا ہم آپ کو کچھ مال کی پیش کش کرسکتے ہیں ، جس کے بدلے آپ ہمارے اور ان کے درمیان کوئی دیوار بنا دیں؟ ( ٤٨ )

By Noor ul Amin

وہ کہنے لگے:’’اے ذوالقرنین !بیشک یاجوج اور ماجوج نے اس سرزمین میں فساد مچارکھا ہے اگرہم آپ کو کچھ چندہ اکٹھا کردیں تو کیا آ پ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار بنا دیں گے؟ ‘‘

By Kanzul Eman

انھوں نے کہا ، اے ذوالقرنین! بیشک یاجوج ماجوج ( ف۱۹۹ ) زمین میں فساد مچاتے ہیں تو کیا ہم آپ کے لیے کچھ مال مقرر کردیں اس پر کہ آپ ہم میں اور ان میں ایک دیوار بنادیں ( ف۲۰۰ )

By Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا: اے ذوالقرنین! بیشک یاجوج اور ماجوج نے زمین میں فساد بپا کر رکھا ہے تو کیا ہم آپ کے لئے اس ( شرط ) پر کچھ مالِ ( خراج ) مقرر کردیں کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک بلند دیوار بنا دیں