جَرَحَہٗ (ف) جَرْحًا زخمی کرنا صفت مفعولی جَرِیْحٌ ومَجْرُوْحٌ (زخمی) جُرْح (اسم) ج: جُرُوْحٌ۔ قران پاک میں ہے: (وَ الۡجُرُوۡحَ قِصَاصٌ) (۵:۴۵) اور سب زخموں کا اسی طرح بدلہ ہے۔ اور زخم کے ساتھ تشبیہ دے کر گواہ پر بحث کرنے کو بھی جَرْح کہا جاتا ہے اور کتنے، چیتے اور پرند سے شکاری جانور کو جَارِحَۃ کہا جاتا ہے۔ اس کی جمع جَوَارِحُ ہے اور شکاری جانوروںکو جَوَارِح یا تو اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ شکار کو زخمی کرتے ہیں اور یا اس لیے کہ وہ کما کر لاتے ہیں ان ہر دو وجوہ میں سے کسی ایک کی بنا پر اعضاء کاسبہ یعنی ہاتھ پاؤں کو جَوَارِحُ کہا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ مَا عَلَّمۡتُمۡ مِّنَ الۡجَوَارِحِ مُکَلِّبِیۡنَ ) (۵:۴) (اور وہ شکار بھی حلال ہے) جو تمہارے شکاری جانوروں نے پکڑا ہو۔ جن کو تم نے سدھا رکھا ہے۔ اَلْاِجْتِرَاحُ (جرائم کا ارتکاب کرنا) اصل میں جَرَاحَۃ سے ہے جیساکہ اِقْتِرَاف کا لفظ قَرَفَ الْقَرْحَۃَ سے مشتق ہے، جس کے معنی زخم کے چھیلنے کے ہیں۔ قرآن میں ہے: (اَمۡ حَسِبَ الَّذِیۡنَ اجۡتَرَحُوا السَّیِّاٰتِ ) (۴۵:۲۱) جو لوگ برے کام کرتے ہیں کیا وہ خیال کرتے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
اجْتَرَحُوا | سورة الجاثية(45) | 21 |
الْجَوَارِحِ | سورة المائدة(5) | 4 |
جَرَحْتُمْ | سورة الأنعام(6) | 60 |
وَالْجُرُوْحَ | سورة المائدة(5) | 45 |