और वही है जो रात में तुमको वफ़ात देता है और दिन को जो कुछ तुम करते हो उसको जानता है फिर तुमको उठा देता है उसमें ताकि मुक़र्ररह मुद्दत पूरी हो जाए, फिर उसी की तरफ़ तुम्हारी वापसी है फिर वह तुमको बाख़बर कर देगा उससे जो तुम करते रहे हो।
اوروہی ہے جوتمہیں رات کو وفات دیتا ہے اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اس کووہ جانتا ہے پھروہ اس(دِن) میں تمہیں اُٹھادیتاہے تاکہ مقررہ مدت پوری کی جائے پھراس کی طرف تمہاری واپسی ہے پھروہ تمہیں اس کی خبرکردے گا جوتم عمل کیا کرتے تھے۔
اور وہی ہے جو تمہیں رات میں وفات دیتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ تم نے دن میں کیا ہے ، پھر تمہیں اس میں اٹھاتا ہے تاکہ مدتِ معین پوری کی جائے ۔ پھر اسی کی طرف تمہارا لوٹنا ہے ۔ پھر وہ تمہیں باخبر کرے گا اس چیز سے جو تم کرتے رہے ہو ۔
وہی ( اللہ ) ہے جو رات کے وقت تمہاری روحیں قبض کر لیتا ہے ۔ اور تم دن میں جو کچھ کرتے ہو اسے جانتا ہے پھر تمہیں اس ( دن ) میں اٹھاتا ہے ۔ تاکہ ( زندگی کی ) مقررہ مدت پوری ہو پھر تمہاری بازگشت اسی کی طرف ہے پھر وہ تمہیں بتائے گا جو کچھ ( بھلا یا برا ) تم کرتے تھے ۔
وہی ہے جو رات کو تمہاری روحیں قبض کرتا ہے اور دن کو جو کچھ تم کرتے ہو اسے جانتا ہے ، پھر دوسرے روز وہ تمہیں اِسی کاروبار کے عالم میں واپس بھیج دیتا ہے تاکہ زندگی کی مقرر مدّت پوری ہو ۔ آخرکار اسی کی طرف تمہاری واپسی ہے ، پھر وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ۔ ؏۷
اوروہی ہے جو رات کو تمہیں قبضے میں لے لیتا ہے اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اسے جانتا ہے پھر تمہیں دن میں اٹھا دیتا ہے تاکہ مقررہ میعاد پوری کر دی جائے پھر تم کو اسی کی طرف لوٹنا ہے پھر جو کچھ تم کیا کرتے تھے وہ اسے بتا دے گا ۔
اور وہی ہے جو رات کے وقت ( نیند میں ) تمہاری روح ( ایک حد تک ) قبض کرلیتا ہے اور دن بھر میں تم نے جو کچھ کیا ہوتا ہے ، اسے خوب جانتا ہے ، پھر اس ( نئے دن ) میں تمہیں زندگی دیتا ہے ، تاکہ ( تمہاری عمر کی ) مقررہ مدت پوری ہوجائے ۔ پھر اسی کے پاس تم کو لوٹ کر جانا ہے ۔ اس وقت وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کیا کرتے تھے
اور وہی ہےجو رات کو ( سوتے وقت ) تمہاری روحیں قبض کرلیتا ہے اورجو کچھ تم دن کو کرتے ہووہ بھی جانتا ہے پھر ( صبح کے وقت تمہاری روح کو واپس ڈال کر ) تمہیں اٹھاکھڑاکرتا ہے تاکہ مقررہ مدت پوری کی جائے پھراسی کی طرف تمہاری واپسی ہے پھروہ تمہیں بتلا ئے گا کہ تم ( دنیا میں ) کیا کرتے رہے
اور وہی ہے جو رات کو تمہاری روحیں قبض کرتا ہے ( ف۱۳۱ ) اور جانتا ہے جو کچھ دن میں کماؤ پھر تمہیں دن میں اٹھاتا ہے کہ ٹھہرائی ہوئی میعاد پوری ہو ( ف۱۳۲ ) پھر اسی کی طرف پھرنا ہے ( ف۱۳۳ ) پھر وہ بتادے گا جو کچھ تم کرتے تھے ،
اور وہی ہے جو رات کے وقت تمہاری روحیں قبض فرما لیتا ہے اور جو کچھ تم دن کے وقت کماتے ہو وہ جانتا ہے پھر وہ تمہیں دن میں اٹھا دیتا ہے تاکہ ( تمہاری زندگی کی ) معینّہ میعاد پوری کر دی جائے پھر تمہارا پلٹنا اسی کی طرف ہے ، پھر وہ ( روزِ محشر ) تمہیں ان ( تمام اعمال ) سے آگاہ فرما دے گا جو تم ( اس زندگانی میں ) کرتے رہے تھے