और उसी के पास ग़ैब की कुंजियाँ हैं जिसे उसके सिवा कोई नहीं जानता, अल्लाह जानता है जो कुछ ख़ुश्की में और समुंदर में है, और दरख़्त से गिरने वाला कोई पत्ता ऐसा नहीं जिसका उसे इल्म न हो और ज़मीन की तारीकियों में कोई दाना नहीं गिरता और न कोई तर और ख़ुश्क चीज़ मगर सब एक खुली किताब में दर्ज है।
اورغیب کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں،اس کے سواانہیں کوئی نہیں جانتا،اوروہ خشکی اور سمندر کی ہرچیزکو جانتاہے اورکوئی پتہ نہیں گرتامگروہ اسے بھی جانتاہے اورزمین کی تاریکیوں میں کوئی دانہ نہیں گرتااورنہ کوئی ترچیزاورنہ کوئی خشک چیز مگر سب کھلی کتاب میں ہے۔
اور غیب کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں ۔ اس کے سوا ان کو کوئی نہیں جانتا اور بر وبحر میں جو کچھ ہے ، اس سے وہ خوب واقف ہے ۔ کوئی پتّا نہیں گرتا مگر وہ اس کو جانتا ہے اور نہ زمین کی تہوں میں کوئی دانہ گرتا ہے اور نہ کوئی تَر اور خشک چیز ہے مگر وہ ایک روشن کتاب میں مندرج ہے ۔
اور اس ( اللہ ) کے پاس ہیں غیب کی کنجیاں ، جنہیں اس کے سوا اور کوئی نہیں جانتا اور وہ اسے بھی جانتا ہے جو خشکی میں ہے ۔ اور اسے بھی جانتا ہے جو تری میں ہے اور کوئی پتا نہیں گرتا مگر وہ اسے جانتا ہے ۔ اور زمین کی تاریکیوں میں کوئی دانہ نہیں ہے اور نہ کوئی تر ہے اور نہ کوئی خشک ہے مگر یہ کہ وہ کتابِ مبین میں موجود ہے ۔
اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جنہیں اس کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ بحر و بر میں جو کچھ ہے سب سے وہ واقف ہے ۔ درخت سے گرنے والا کوئی پتہ ایسا نہیں جس کا اسے علم نہ ہو ۔ زمین کے تاریک پردوں میں کوئی دانہ ایسا نہیں جس سے وہ باخبر نہ ہو ۔ خشک و تر سب کچھ ایک کھلی کتاب میں لکھا ہوا ہے ۔
اوراس کے پاس غیبی خزانے ہیں جنہیں اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ۔ اور وہ خشکی اور سمندر میں جو کچھ ہے اسے ( بھی ) جانتا ہے ۔ اور جو پتہ بھی گرتا وہ اسے جانتا ہے اور زمین کی اندھیریوں میں کوئی دانہ اور ہر تروخشک چیز ( سب کی سب ) روشن کتاب ( لوح محفوظ ) میں موجود ہے ۔
اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جنہیں اس کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ اور خشکی اور سمندر میں جو کچھ ہے وہ اس سے واقف ہے کسی درخت کا کوئی پتہ نہیں گرتا جس کا اسے علم نہ ہو ، اور زمین کی اندھیریوں میں کوئی دانہ یا کوئی خشک یا تر چیز ایسی نہیں ہے جو ایک کھلی کتاب میں درج نہ ہو ۔
اور غیب کی چابیاں اسی کے پاس ہیں جنہیں اس کے سواکوئی نہیں جانتاوہ خشکی اور سمندرکی ہرچیز کی خبررکھتا ہے اور کوئی پتہ تک نہیں گرتا جسے وہ جانتا نہ ہو اور زمین کی تاریکیوں میں کوئی دانہ ہے جس سے وہ باخبرنہ ہواور تر اور خشک جو کچھ بھی ہوسب روشن کتاب میں موجودہے
اور اسی کے پاس ہیں کنجیاں غیب کی انہیں وہی جانتا ہے ( ف۱۲۹ ) اور جانتا ہے جو کچھ خشکی اور تری میں ہے ، اور جو پتّا گرتا ہے وہ اسے جانتا ہے اور کوئی دانہ نہیں زمین کی اندھیریوں میں اور نہ کوئی تر اور نہ خشک جو ایک روشن کتاب میں لکھا نہ ہو ( ف۱۳۰ )
اور غیب کی کُنجیاں ( یعنی وہ راستے جس سے غیب کسی پر آشکار کیا جاتا ہے ) اسی کے پاس ( اس کی قدرت و ملکیت میں ) ہیں ، انہیں اس کے سوا ( اَز خود ) کوئی نہیں جانتا ، اور وہ ہر اس چیز کو ( بلاواسطہ ) جانتا ہے جو خشکی میں اور دریاؤں میں ہے ، اور کوئی پتّا نہیں گرتا مگر ( یہ کہ ) وہ اسے جانتا ہے اور نہ زمین کی تاریکیوں میں کوئی ( ایسا ) دانہ ہے اور نہ کوئی تر چیز ہے اور نہ کوئی خشک چیز مگر روشن کتاب میں ( سب کچھ لکھ دیا گیا ہے )