یَبِیَ (س) اَلشَّیْئُ کے معنی کسی چیز کا خشک ہوجانا کے ہیں۔اور تر گھاس جب خشک ہوجائے تو اسے یَبْسٌ (بسکون الباء) کہا جاتا ہے اور جس جگہ پر پانی ہو اور پھر خشک ہوجائے اسے یَبَسٌ (بفتح البا) کہتے ہیں۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے: ۔ (فَاضۡرِبۡ لَہُمۡ طَرِیۡقًا فِی الۡبَحۡرِ یَبَسًا) (۲۰۔۷۷) تو ان کے لئے دریا میں لاٹھی مارکر خشک راستہ بنادو۔اور پنڈلیوں کے جن حصوں پر گوشت نہیںہوتا ان کو اَیْبَسَانِ (تثنیہ) کہا جاتا ہے۔